30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شاہد عدل کہ وہ فاسق و بیباك ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ناقص و خراب ہوتی ہے۔
|
صرح بہ فی الغنیۃ شرح المنیۃ والیہ اشار فی فتاوی الحجۃ وربما جنح الیہ فی ردالمحتار واوضحناہ فی رسالتنا النھی الاکید عن الصلوۃ وراء عدی التقلید۔ |
غنیہ شرح منیہ میں اس پر تصریح ہے اور اسی کی طرف فتاوی الحجہ میں اشارہ ہے اور ردالمحتار میں اسی کی طرف میلان ہے، اور ہم نے اس کی وضاحت اپنے رسالے النھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلیدمیں کی ہے۔(ت)
|
پس حتی الامکان ہرگز اس کی اقتدا نہ کریں اور جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھ چکے ہوں سب پھیریں اور ان باتوں پر جواس کے ممدومعاون ہیں وہ بھی گناہ میں اُس کے شریك ہیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪[1]۔ |
اﷲ تعالٰینے فرمایا گناہ اور حد سے بڑھنے میںایك دوسرے کی مدد نہ کرو۔ واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم |
مسئلہ نمبر ٥٧٧: ١٨ محرم الحرام ١٣١١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید حافظ قرآن ہے مگر نوکری خانساماں (بیرا) گیری کرتا ہے اب اس نوکری سے اس نے توبہ کی اور اب اس کے پیچھے لوگ نماز پڑھنے میں کراہت کرتے ہیں آیا کراہت کرنا اُن لوگوں کا جاسے یا بیجا ہے؟ صاف صاف کتاب اﷲ و حدیث رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے فرمایئے: بینوا توجروا
الجواب:
اگر صرف اس وجہ سے کراہت کرتے ہیں کہ اس نے وہ نوکری کی تھی اگرچہ اب توبہ کرلی تواُن کی کراہت بیجا ہے کوئی گناہ بعد توبہ باقی نہیں رہتا ۔حدیث میں ہےحضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
التائب من الذنب کمن لاذنب لہ [2]۔ |
گناہ سے توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہوجاتا ہے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو۔(ت) |
واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع