دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

تحریم لعدم اعتنائہ باموردینہ وتسا ھلہ فی الایتان بلوازمہ فلا یبعدمنہ الاخلال ببعض شروط الصلٰوۃ وفعل ماینافیھا بل ھو الغالب بالنظر الی فسقہ ولذا لم تجزالصلوۃ خلفہ اصلا عند مالك وروایۃ عن احمد [1]الخ واﷲ تعالٰی اعلم

فاسق کو مقدم کردیا تو گناہگار ہوںگے اس بنا پر کہ فاسق کا مقدم کرنا مکروہ تحریمی ہے کیونکہ وہ امورِ دین کی پرواہ نہیں کرتا اور دین کے لوازمات پر عمل کرنے سے تساہل برتتا ہے لہذا اس سے بعید نہیں کہ وہ نماز کے بعض شرائط فوت کر دے اور نماز کے منافی عمل کرے بلکہ اس کے فسق کے پیشِ نظر غالب گمان یہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ امام مالك اور ایك روایت کے مطابق امام احمد بن حنبل رحمہا اﷲتعالٰی کے نزدیك فاسق کے پیچھے نماز قطعًا جائز نہیں۔الخ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ نمبر ٥٧٥:                    مسئولہ مرزا باقی بیگ صاحب رامپوری ٤صفر ١٣٠٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام کو دَر میں یعنی دو٢ ستونوں کے بیچ میں کھڑا ہونا کیسا ہے؟بینوا توجروا۔

الجواب: مکروہ ہے۔

فی مکروھات الصلوۃ من ردالمختار عن معراج الدریۃ باب الامامۃ الاصح ماروی عن ابی حنیفہ انہ قال اکرہ للامام ان یقوم بین الساریتین (الی قولہ) لانہ بخلاف عمل الامۃ انتھی[2]۔

ردالمحتار کے مکروہات صلٰو ۃ میں معراج الداریہ کے باب الامامت کے حوالے سے ہے کہ امام ابو حنیفہ سے اصح طور پر یہی مروی ہے کہ امام کے دوستونوں کے درمیان کھڑے ہونے کو مکروہ جانتا ہُوں (آگے چل کر فرمایا) کیونکہ یہ عملِ امّت کے خلاف ہے انتہی (ت)واﷲ سبحٰنہ تعالی اعلم۔

مسئلہ نمبر٥٧٦:     ازاُجین گوالیار مرسلہمولوی یعقوب علی خان                   ١٥ جمادی الاخری ١٣٠٩ھ

کیا فرماتے ہیں علما ئے دین ومفتیانِ سنّت وجماعت اس مسئلہ میں کہ زید مسائل فقہ سے محض ناواقف اور نہ عبورِ حدیث وتفسیر،باوجود ان اوصاف کے بلادلائل شرعیہ بیان کرے کہ جو مرد اپنی بی بی سے قربت کرے


 

 



[1] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ ،مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٥١٣

[2] ردالمحتار ، مطلب مکروہات الصلٰو ۃ فصل فی الامامۃ  مطبوعہ مصطفی البابی مصر ، ١/٤٧٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن