دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

 

 

باب الامامۃ
(امامۃ کا بیان)

 

مسئلہ نمبر٥٦٤: اگر امام رفع یدین کرتا ہے اور آمین پکارتا ہے اور سب مقتدی حنفی المذہب ہیں کہ آمین بالجہر اور رفع یدین نہیں کرتے اور مقتدی اس کی امامت سے پناہ مانگتے ہیں مگر وہ نماز جبرًا پڑھاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس فعل کو ہر گز نہیں چھوڑوں گا خواہ میرے پیچھے کوئی نماز نہ پڑھے اور وہ علم بھی رکھتا ہے پس ایسے امام کے واسطے کیا حکم ہے ا س کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں ؟ کیا حکم شرع شریف دیتی ہے؟ 

الجواب:

ان بلاد میں آمین بالجہر و رفع یدین والے غیر مقلدین ہیں اور غیرمقلدین گمراہ بددین اور ان کے پیچھے نمازناجائز،کما حققنا فیالنھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید(اس کی پُوری تحقیق ہم نے اپنے رسالے النھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید میں کی ہے۔ت)(جو آگے آرہا ہے) اور اگر بالفرض کوئی سُنّی صحیح العقیدہ شافعی مذہب بھی آگیا ہو تو اسے ہرگز حلال نہیں کہ کراہت جمیع جماعت و نفرت جملہ مقتدیان کے ساتھ بالجبر اُن کی امامت کرے۔رسول اﷲصلی ا ﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں تین شخصوں کی نماز ان کے کانوں سے بالشت بھر اُوپرنہیں اُٹھتی یعنی مردود ہے قبول بارگاہ کی طرف  بلند  نہیں کی جاتی واحد منھم من ام قوماوھم لہ کارھون[1]اُن میں ایك وہ ہے جو لوگوں کی امامت کرے اور وہ ناراض ہوں___ (دوسراغلام ہے جو اپنے آقا سے بھاگ جائے ،تیسری وہ عورت ہے جو رات اس طرح گزارے کہ اس کا شوہر اس پر غضبناك رہے۔

مسئلہ نمبر ٥٦٥: ایك شخص حافظ قرآن ہے مگر آدھا کلمہ لا الٰہ الا اﷲ پڑھتاہے اور خود ولی بن کر عورتوں مردوں کو نصف


 

 



[1] المصنّف لعبدالرزاق باب الآبق من سیّدہ مطبوعہ المجلس العلمی بیروت ١١/٢٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن