دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

خزانۃالمفتین میں ہے:

الذکر عضو بانفرادہ وکذاالانثیان و ھذا ھو الصحیح[1]

ذکر تنہا عضو ہے اور اسی طرح خصیتین بھی ، اور یہی صحیح ہے۔(ت)

صغیری شرح منیہ میں ہے:

انکشاف ربع الذکر وحدہ او ربع الانثیین بمفردھما  یمنع جوازھا[2]

تنہا ذکر(عضو مخصوص) کی چوتھائی یا تنہا خصیتین کی چوتھائی کا کھل جانا جوازِ نماز سے مانع ہے۔(ت)

اسی میں ہے :

حلقۃ الدبر عضو بمفردھاوکلھا لاتزید علی قدرالدرھم ٣ [3]

حلقہ دُبر تنہا عضو ہے اور یہ تمام کا تمام قدر درہم سے زیادہ نہیں ہے۔(ت)

غنیہ شرح کبیر منیہ میں ہے:

القبل والدبراذاانکشف من احدھما ربعہ وان کان اقل من قدرالدرھم یمنع جواز الصلٰوۃ [4] اھ ملخصا۔

قبل اور دُبر میں سے کسی ایك کا جب چوتھائی حصہ کُھل جائے اگر چہ وہ قدر درہم سے کم ہو جواز  نمازسے مانع ہوگا اھ ملخصًا(ت)

کافی میں ہے:

کشف ربع ساقھا یمنع جواز الصلاۃ وکذاالدبر والذکر والانثیان حکمھا کحکم الساق والکرخی اعتبر فی الدبر قدر الدرھم والدبر لایکون اکثرمن قدرالدرھم فھذا یقتضی جوازالصلوۃ وان کان کل الدبر مکشوفا وھوتناقض[5] اھ ملتقطا

عورت کی پنڈلی کا چوتھائی حصہ کھل جانا جوازِ نماز سے مانع ہے اور اسی طرح دُبر و ذکر اور خصیتین ہیں ان میں سے ہر ایك کا حکم پنڈلی کی طرح ہے ۔امام کرخی نے دبر میں قدر درہم (کے انکشاف) کا اعتبار کیا ہے حالانکہ دبر قدر درہم سے زائد نہیں ہوتا تو اس قول کا تقاضا یہ ہے کہ اگر چہ تمام دبر ننگی ہو پھر بھی نماز ہو جائے گی اور یہ تناقض ہے۔ا ھ ملتقطا (ت)

 


 



[1] خزانۃ المفتین فصل فی سترالعورۃ  قلمی نسخہ ١/٢٢

[2] صغیری شرح منیۃ المصلی  الشرط الثالث  مطبوعہ مجتبائی دہلی  ص ١١٩

[3] صغیری شرح منیۃ المصلی  الشرط الثالث  مطبوعہ مجتبائی دہلی  ص ١١٩

[4] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی  مطبوعہ  سہیل اکیڈمی لاہور  ص٢١٣

[5] کافی شرح وافی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن