30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مدالراء من اکبر والھاء من الجلالۃ وقد قال فی البحر عن المبسوط لومدھاء اﷲ فھوخطأ لغۃ وکذالومد راء ہ ١[1]اھ۔ اقول: ویؤیدہ مایاتی فی الدرمن المفسدات عن البزازیۃ شرعا ان القراء ۃ بالالحان تفسد ان غیر المعنی والا لا اھ وکتبت علی قولہ تأمل مانصہ فانہ خلاف المنقول عندناکما علمت وغایتہ ان یکون مترددا بین الاشباع وہو غیر مفسد للمعنی کما قدمنا عن الخانیۃ وبین جمع اللاھی و ھو مغیر وبالاحتمال لم یثبت التغیر کما تدل علیہ فروع جمۃ لاتکاد تحصی وسیصرح بہ المحشی فی المفسدات[2]،حیث یقول عند الاحتمال ینتفی الفساد لعدم تیقن الخطا [3]اھ فالوجہ ماھوالمنقول۔ |
مد اور اسم جلالت کی ہا میں مد کے درمیان کوئی فرق ظاہر نہیں ہورہا۔بحر میں مبسوط کے حوالے سے ہے اگر لفظ اﷲ کی ھا میں مد کی تو یہ لغۃً غلط ہے ،اگر اکبر کی را میں مد کی تو اس کا معاملہ بھی یوں ہی ہے اھ۔ اقول: (میں کہتاہوں) شرعی طور پر اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے جو بزازیہ کے حوالے سے دُرمختار میں نماز کے مفسدات میں آرہا ہے کہ الحان کےساتھ قرأت نماز کو فاسد کردیتی ہے اگر معنی میں تبدیلی آجائے ورنہ نہیں اھ اورمیں نے ان کے لفظ"تامل"پر یہ حاشیہ لکھا جس کے الفاظ یہ ہیں یہ ہمارے نزدیك خلاف منقول ہے جیسا کہ آپ جان چکے زیادہ سے زیادہ اس میں تردّد پیدا ہوتا ہے درمیان اشباع کے،اور اشباع کی صورت میں معنی میں فساد پیدا نہیں ہوتا جیساکہ ہم خانیہ کے حوالے سے بیان کرچکے ہیں اور درمیان لاھی کی جمع کے ، اور وہ مغیرالمعنی ہے، مگر محض احتمال کے ساتھ تبدیلی ثابت نہیں ہوجاتی جیسا کہ اس پر بے شمار جزئیات دال ہیں اور عنقریب محشی آگے مفسداتِ نماز میں اس بات کی تصریح کررہے ہیں ،عبارت یہ ہے احتمال کے وقت فسادِنماز نہ ہوگا کیونکہ غلطی کا یقین نہیں اھ پس بہتر وہی ہے جو منقول ہے۔ |
اُس میں ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع