دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

قولہ نشکروك ونکفروك ونتروك یعید[1] انتھی مختصرا

نہ ہو گی کیونکہ اس میں حرکت فتحہ کا اشباع ہے ۔عین الائمہ نے کہا اگر کسی نے سورہ اخلاص میں لم یالدپڑھا تو اعادہ نماز احوط ہے اوراگر کوئی نشکروك ،نکفروك اورنتروك پڑھے تو وہ اعادہ کرے انتہٰی مختصرا (ت)

اور ہمارے ائمہ متقدمین رضی اﷲ  تعالٰی عنہم کے قضیہ مذہب پر تفصیل ہے اگر وُہ محل محل اشباع ہے جیسے مقاماتِ وقف مثلًا نعبدُ کی جگہ نعبد،(اگر چہ وہاں وقف نہ ہو جیسے اﷲ  اکبر میں اﷲ ،باشباعِ ھاکہ وقف ووصل کی تبدیلی اصلًا مفسد نہیں کما فی الھندیۃ والدرالمختاروغیرھما(جیسا کہ ہندیہ،دُرمختار اور دیگر کتب میں ہے۔ت)یافیہ ،عنہ،منہ،یدخلہ ،تشکروہ وانْہَمیں اشباع ھا تو قطعًا مفسد نہیں ورنہ اگر اشباع سے معنی بتغیر فاحش متغیر ہوجائیں جیسے ربّنا کی جگہ رابّنا یا اﷲ  اکبرمیں کلمہ جلالت کے عوض اﷲ  اکبر کی جگہ اٰکبریاقول اصح میں ا کبار یا کلمہ مہمل ہوجائے جیسے بجائے نعبد ناعبود یا  الحمد کی جگہ الحامد بسکون میم تو فساد ہے ورنہ نہیں، خانیہ میں ہے:

لوقرأایاك نعبد واشبع ضم الدال حتی یصیر واوًا لم تفسد صلاتہ [2]۔

اگر کسی نے ایاك نعبدکواس طرح پڑھا کہ ضمہ دال میں اشباع کیا حتی کہ وہ واؤ ہوگیا تو اس کی نماز فاسد نہ ہوگی۔(ت)

وجیز کردری میں ہے :

لوزادحرفا لایغیرالمعنی لاتفسد عندھما وعن الثانی روایتان کما لوقرأ وانھی عن المنکر بزیادۃ الیاء أو انارادوہ والیك بزیادۃ واو أو رودوھا علیّ بزیادۃ الواو أویتعد حدودہ یدخلہ نارًا وان غیرافسد الخ[3]۔

اگر کسی حرف کا اضافہ کردیا مگر معنی نہ بدلا تو صاحبین کے نزدیك نماز فاسد نہ ہوگی اور دوسرے (یعنی امام ابویوسف) سے دو٢روایتیں ہیں جیسا کہ کسی نے وانہ عن المنکرکو وانھی عن المنکر الف کی زیادتی کے ساتھ یا انا را دوہ الیك میں واؤکی زیادتی کے ساتھ یا رودھاعلیّ میں واؤ کی زیادتی کےساتھ یا یتعد حدودہ ید خلہ ونارًا میں یدخلہ کی ہ کے بعد واؤ یتعدی کو یأ پڑھا اور اگر معنی بدل جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی الخ(ت)

 


 

 



[1] قنیۃ ،فتاوٰی قنیۃ باب فی الحذف والزیادۃ المطبعۃ المشتہرہ بالمہانیدۃ ص٦٣

[2] فتاوٰی قاضی خان فصل فی قرأۃ القرآن خطاء الخ مطبوعہ نولکشور لکھنؤ ١/٦٨

[3] فتاوٰی بزازیۃ مع الفتاوی الھندیۃ الثانی عشر فی زلۃ القاری مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ٤/٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن