دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

تجری فیھا احکام اھل الاسلام وذکر اللامشی فی واقعاتہ انھا صارت دارالسلام بھذہ الاعلام الثلثلۃ فلا تصیردارحرب مابقی شیئ منھا وذکرالامام ناصرالدین فی المنشور ان دارالحرب صارت دارالاسلام باجراء احکام الاسلام فما بقیت علقۃ من علائق الاسلام یترجح جانب الاسلام [1] انتھی وﷲ  الحمد واﷲ  تعالٰی اعلم۔

اس میں بعض احکامِ اسلامی کا اجرا ہوجائے ،اور لامشی نے واقعات میں ذکر کیاہے کہ ان تین علامات کے پائے جانے پر وُہ دارالاسلام بن جاتا ہے لیکن وہ دارالحرب اس وقت تك نہیں بن سکتا جب تك ان میں سے ایك کا وجود وہاںباقی رہے اور امام ناصر الدین نے منشور میں کہا ہے کہ احکامِ اسلامی کے اجرا سے وہ دارالاسلام بن جاتا ہے اور جب تك قرائنِ اسلام میں سے کوئی ایك پایا جائے تو جانب اسلا م کو ہی ترجیح ہوگی انتہی اور تمام تعریف اﷲ  تعالٰی کے لئے ہے واﷲ  تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ نمبر ۵۵۵:                     ازقلعہ چھرہ ضلع علی گڑھ مسئولہ مقبول احمد صاحب                     ٤رمضان ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك حافظ صاحب نے نماز میں پڑھاورحمۃ للمؤمنین ولا یزید نون کو ساکن پڑھا اورسانس توڑ دی پُورا وقف کیا یہ خیال تھا کہ یہاں آیت ہے پھر اپنے کئے پر اصرار کیا، دوسرے صاحب نے کہا یہاں لاہے وصل ضرورتھا حافظ صاحب نے خیال نہ کیا انھوں نے نماز کا اعادہ کیا حافظ صاحب نے کہا اعادہ درست نہیں گو عمدًا غلط پڑھا لیکن معنی میں کچھ فساد نہیں ہوا نماز صحیح ہے انھوں نے کہا عمدًا کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قرآن کو جان کر غلط پڑھو یہ توسخت گناہ ہوگا،حافظ نے کہا گناہ ہوگا لیکن نماز صحیح ہے ارشاد فرمائیےکہ اعادہ درست ہوا یا وہی نماز صحیح ہے جس کتاب سے سند ہو اُس کا پورا پتہ تحریر ہو۔بینواتوجروا۔

الجواب:

وقف ووصل میں اتباع بہتر ہے مگراس کے نہ کرنے سے نماز میں اصلًا کچھ خلل نہیں آتا خصوصًا ایسی جگہ کہ کلام تام ہے قصدًا وقف میں بھی حرج نہیں اعادہ محض بے معنی تھا ہاں قصد مخالفت البتہ گناہ بلکہ بعض صورتوں میں سب سے سخت تر حکم کا مستوجب ہوگا مگر وہ مسلمان سے متوقع نہیں،عالمگیریہ میں ہے:

اذوقف فی غیر موضع الوقف اوابتداء فی غیر موضع الابتداء ان لم

جب ایسی جگہ وقف کی جگہ تھی یا وہاں سے شروع کیا جو شروع کا مقام نہ تھا،اگر معنی میں

 


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار فصل فی استیمان الکافر مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ٢/٤٦١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن