دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

نیز درمختار باب العیدین میں ہے :

لا یکبر فی طریقھا ولا یتنفل قبلھا مطلقا وکذا بعدھا فی مصلاھا فانہ مکروہ عندالعامۃ وھذا للخواص اما العوام فلا یمنعون من تکبیر ولا تنفل اصلالقلۃ رغبتھم فی الخیرات بحروفی ھامشہ بخط ثقۃ ان علیا رضی اﷲ  تعالٰی عنہ رأی رجلا یصلی بعد العید فقیل اما تمنعہ یا امیرالمومنین فقال اخاف ان ادخل تحت الوعید قال اﷲ  تعالی ارأیت الذی ینھی عبدا اذاصلی[1]۔

نماز عید کے لئے عیدگاہ کو جاتے ہوئے راستے میں تکبیرات نہ کہے اور اس سے پہلے نفل نہ پڑھے کیونکہ یہ اکثر علماء کے نزدیك مکروہ ہیں اور یہ معاملہ خواص کا ہے ،رہا عوام کا معاملہ تو انھیں نہ تکبیر سے روکا جائے اور نہ ہی نفل پڑھنے سے کیونکہ بھلائی میں ان کی رغبت بہت کم ہوتی ہے بحر اور اسکے حاشیہ میں ثقہ تحریر میں ہے کہ حضرت علی رضی اﷲ  تعالٰی عنہ نے ایك شخص کو عید کے بعد نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا آپ سے عرض کیا گیا اے امیر المومنین ! اسے آپ منع کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا : مجھے خوف آتا ہے کہ کہیں میں اﷲ  تعالٰی کی بیان کردہ اس وعید کے تحت داخل نہ ہوجاؤں ارشاد باری تعالٰیہے:ـ کیا آپ نے اس کو نہیں دیکھا جو بندے کو نماز سے منع کرتا ہے۔(ت)

دارِحرب حکومت اسلام سے دارالاسلام ہوجاتی ہے اور عیاذًا باﷲ  عکس کے لئے فقط حکومت کفر کافی نہیں بلکہ شرط ہے کہ وہ جگہ کسی طرف دارالحرب سے متصل ہو اور کوئی مسلم ذمی پہلے امان پر نہ رہے اور شعائر اسلام اُس سے بالکل بند کر دیئے جائیں والعیاذ باﷲ  تعالٰیجب شعائر اسلام سے کچھ بھی باقی ہے بدستور دارالاسلام رہے گی۔تنویر میں ہے :

لا تصیر دارالاسلام دارحرب الا باجراء احکام الشرك وباتصالھا بدارالحرب وبان لایبقی فیھا مسلم او ذمی بالامان الاول ودارالحرب تصیر دارالاسلام باجراء احکام اھل الاسلام فیھا وان بقی فیھا کافر اصلی وان لم تتصل بدارالاسلام٢[2]۔

دارا لاسلام اس وقت دارالحرب بنتا ہے جب وہا ں احکامِ شرك جاری ہوں (یعنی معاذاﷲ  وہاں شعائر اسلام بالکل ختم کر دئیے جائیں) اور وُہ جگہ کسی طرف سے دارالحرب سے متصل ہوا ور وہاں کوئی مسلمان اور ذمی پہلے امان پر نہ رہے اور دارالحرب اس وقت دارالاسلام بنتا ہے جب وہاں احکامِ اسلام جاری ہوں اگر چہ وہاں کافر اصلی موجود ہون اور اگرچہ وہ کسی طرف سے دارالاسلام کے ساتھ متصل بھی نہ ہو۔(ت)

 


 

 



[1] درمختارشرح تنویرالابصار باب العیدین مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/١١٤

[2] درمختار شرح تنویرالابصار فصل فی استیمان الکافر مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن