30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسلامی ہو ،ہاں سنّت ہے ،اور غیر اسلامی آبادی اُن کے نزدیك بھی محلِ جمعہ و عیدین نہیں ،اورسب سے قطع نظر ہو تو رعایت خلاف وہاں تك ہے کہ اپنے مذہب کا مکروہ لازم نہ آئے نہ کہ فاسد و ناجائز محض ۔ایك گناہ تو یہ ہوا ،پھر جمعہ کہ صحیح نہیں نفل بتداعی ہوئے اور یہ بدعت ہے،پھر جہاں ظُہر فرض ہے اور جماعت واجب اگر جمعہ کے سبب ظہر اصلًا نہ پڑھیں تارك فرض ہوں، اور تنہا تنہا بلکہ بذریعہ رکعات احتیاطی پڑھیں تو ترك جماعت کے سبب تارك واجب کہ اول ہر بار اور ثانی بعد تکرار کبیرہ ہے۔دُرمختار میں ہے:
|
یندب للمخرج عن الخلاف لکن بشرط عدم لزوم ارتکاب مکروہ مذھبہ [1]۔ |
اس طرح عمل کرنا خلاف نہ رہے مستحب ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہاںایسی چیز کا ارتکاب لازم نہ آئے جواسکے مذہب میں مکروہ ہو۔(ت) |
باایں ہمہ اپنا یہ مسلك ہے کہ ایسی جگہ عوام جس طرح بھی اﷲ اور رسول کا نام لیں روکا نہ جائے نہ خود شرکت کی جائے اگر عدمِ شرکت میں فتنہ نہ ہو ورنہ بہ بنیتِ نفل مشارکت ممکن کہ اختار اھونھما(دونوں میں سے آسان کا اختیار رکھا گیا ہے۔ت) درمختار میں ہے:
|
کرہ تحریما وکل مالایجوز مکروہ صلاۃ مع شروق الا العوام فلا یمنعون من فعلھا لانھم یترکونھا والاداء الجائز عند البعض اولی من الترك کما فی القنیۃ وغیرھا ٢[2]۔ |
یہ مکروہ تحریمہ طلوع آفتاب کے وقت مطلق نماز اور ہر وہ عمل جو جائز نہیں وہ مکروہ ہے،مگر عوام لوگوں کو اس وقت نماز کی ادائیگی سے روکا نہ جائے کیونکہ وہ بکل ہی ترك کردیں گے، اور اداء جائز بعض علماء کے نزدیك بالکل چھوڑ دینے سے بہتر ہے ۔جیسا کہ قنیہ وغیرہا میں ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
وعزاہ صاحب المصفی الی الامام حمیدالدین عن شیخہ الامام المحبوبی والی شمس الائمۃ الحلوانی وعزاہ فی القنیۃ الی الحلوانی والنسفی[3]۔ |
صاحب مصفی نے اس قول کی نسبت امام حمید الدین کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسے اپنے استاد امام محبوبی کے حوالے سے بیان کیا اورشمس الائمہ حلوانی کی طرف بھی اسے منسوب کیا ہے اور قنیہ میں اسے حلوانی اورنسفی کی طرف منسوب کیا ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع