دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الامام لا لالحاقہ الوعید بتارك الجمعۃ ١[1]۔

علیہ وسلم نے تارك جمعہ پر وعید لاحق ہونے کو امام کے ساتھ مشروط فرمایا ہے۔(ت)

فتح القدیر میں ہے :

الحدیث رواہ ابن ماجۃ وغیرہ حیث شرط فی لزومھا الامام کما یفیدہ قید الجملۃ الواقعۃ حالا ٢[2]۔

اس حدیث کو ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے اس میں جمعہ کے لزوم کے لئے امام کا ہونا شرط قرار دیا ہے جیسے کہ اس کا فائدہ بطور حال واقع ہونے والے جملہ کی قید سے حاصل ہو رہا ہے۔ (ت)

غرض بوجوہ ظاہر ہُوا کہ محلیت جمعہ کو اسلامی شہر ہونا لازم ومن ادعی خلافہ فعلیہ البیان(اور جو شخص اس کے خلاف کا مدعی ہے اس پر دلیل کا لانا ضرور ی ہے۔ت) شہر کی نسبت عرفًا بھی باعتبار آبادی ہوتی ہے یا بلحاظ سلطنت ،مثلًا جس شہر کا میں نہ سیّد آباد ہیں نہ اُن میں سیّدوں کی عملداری ہے ، یہ تھی اُسے سیدوں کا شہر نہیں کہہ سکتے ،یونہی جبکہ وہاں عام آبادی کفار ہیں اوراسلامی سلطنت نہ اب ہے نہ کبھی تھی تو اگر چہ اس بنا پرحکام کی طرف سے مسلمانوں کو پناہ اور نماز وغیرہ کی اجازت ہے انھیں امان کے شہرکہیں مگر مسلمانوں کے شہر نہ کہلائیں گے تو اعم منتفی ہے چہ جائے اخص، لہذا محلِ جمعہ وعیدین نہیں ہوسکتے ،عیدین کے لئے بھی سوائے خطبہ وہی شرائط ہیں جو جمعہ کے واسطے تنویر الابصار ودرمختار باب العیدین میں ہے :

تجب صلاتھما علی من تجب علیہ الجمعۃ بشرائطھا المقدمۃ سوی الخطبۃ٣[3]۔

عیدین کی نماز جمعہ کی سابقہ شرائط کےساتھ سوائے خطبہ کے انہی لوگوں پر واجب ہے جن پر نمازِ جمعہ واجب ہے۔(ت)

ہاں جہاں ثابت نہ ہوکہ پہلے کبھی اسلامی سلطنت تھی مسلمانوں کا آذاد خود مختار شہر تھا اور دونوں صورتوں میں غیر مسلم نے مسلط ہوکر شعائر اسلام بند نہ کئے وہ بدستوراسلامی شہر و ملك رہے گا جیسے تمام بلادِ ہندوستان ،اور وہاں حسبِ سابق جمعہ فرض اور عیدین واجب رہیں گے لیکن جمعہ و عیدین کی اقامت کو یہ ضرور ہے کہ بادشاہ یا والی خود امامت فرمائے یا دوسرے کو ان نمازوں میں اپنا نائب ٹھہرا کر امام بنائے ،جہاں یہ صورت میسر نہ رہے۔


 

 



[1] مبسوط سرخسی باب صلوٰۃ الجمعۃ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ٢/٢٥

[2] فتح القدیر ، باب صلٰو ۃ الجمعۃ ، مطبوعہ نوریہ رضویہ سکّھر ،  ٢/٢٧

[3] درمختار ، باب العیدین ، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ، ١/١١٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن