دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ایسا والی مراد ہے جو ظالم سے مظلوم کو انصاف دلانے پر قادر ہو۔ت)اسی طرح درمختار میں بلفظ یقدرتعبیر کیا اور خود نص امام مذہب سے اُس کی تصریح گزری۔ لہذا امام شمس الائمہ سرخسی نے مبسوط میں یوں تعبیر فرمایا:

ظاہر المذہب (عندنا) ان یکون فیہ سلطان وقاضی لا قا مۃ الحدود وتنقیذ الاحکام[1]۔

(مصر جامع کی تعریف میں) ہمارے ہاں ظاہر مذہب کے مطابق وہاں اقامت حدود اوراحکام کے نفاذ کے لئے کسی حاکم یا قاضی کا ہونا ضروری ہے(ت)

پھر ہدایہ وغیرہا میں امیر وقاض اور مبسوط میں سلطان وقاضدو لفظ ہیں کہ عادۃ والی شہر اور ہوتا ہے اوروہ قاضی مقرر کرتا ہے اور مقصود فیصلہ مقدمات ہے و لہذا امام مذہب نے ذکر والی پراقتصاد فرمایا اور وہی سلطان سے مراد اس پر اس حدیث سے استناداربع الی الولاۃ منھا الجمعۃ ٢[2] (چار چیزیں حکمرانوں کی ذمی داری ہے ان میں سے ایك جمعہ ہے۔ت)
جواہر خلاطی وغیرہ میں نائب والی بھی اضافہ فرمایا کہ
وفیھا وال اونائبہ یقدر علی انصاف المظلوم الی قولہ وھوالاصح٣[3] (وہاں والی یا اس کا ایسا نائب ہو جو مظلوم کو انصاف دلانے پر قادر ہو، آگے چل کر فرمایا اور یہی اصح ہے۔ت) اور علّامہ قاسم نے تصحیح القدوری پھر علامہ حصکفی میں در منتقی پھرعلامہ شامی نے ردالمحتارمیں کہا :یکتفی بالقاضی عنالامیر٤[4] (امیر کی جگہ قاضی ہی کافی ہے۔ت)یہاں قاضی کےساتھ مفتی کی شرط نہ کی کہ اُن زمانوں میں قاضی نہ ہوتے مگر علماء ۔ردالمحتار میں ہے:

لم یذکر المفتی اکتفاء بذکر القاضی لان اقضاء فی الصدر الاول کان وظیفۃ المجتھدین٥[5]۔

ذکر قاضی پر اکتفا کرتے ہوئے مفتی کا ذکرنہیں کیا کیونکہ صدر اول میں قضاء (فیصلہ کرنا) ائمہ مجتہدین کی ہی ذمہ داری ہوتی تھی۔ت)

اور بعض نے شرطِ مفتی اضافہ کی ۔جامع الرموز میں ہے۔

ظاہر المذہب ان مافیہ جماعت الناس

ظاہر مذہب یہ ہے کہ شہر وہ جہاں کچھ محلے

 


 

 



[1] مبسوط سر خسی باب صلاۃ الجمعۃ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ٢/٢٣

[2] مبسوط سر خسی باب صلاۃ الجمعۃ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ٢/٢٥

[3] جواہر الاخلاطی فصل فی صلٰوۃ الجمعۃ غیر مطبوعہ نسخہ ص ٢٤

[4] ردالمحتار ، باب الجمعۃ، مطبوعہ مصطفی البابی مصر  ١/٥٩٠ ردالمحتار ، 

[5] ردالمحتار ، باب الجمعۃ، مطبوعہ مصطفی البابی مصر  ١/٥٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن