30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ تو بحمد اﷲ دلیل فقہی ہے اور خاص جزئیہ کی تصریح وہ ہے کہ جواہرالاخلاطی میں فرمایا:
|
اذاانکشف مابین سرتہ و عورتہ ان کان ربعا فسدت صلوتہ لان ما بینھما عضوکامل ارید منہ حول جمع البدن فاذا انکشف ربعہ کان فاحشا [1] اھ |
اگر نمازی کی ناف اور شرمگاہ کا درمیان کھل گیا (کشف ہوگیا) اگر وہ چوتھائی ہو تو نماز فاسد ہو جائے گی کیونکہ ان دونوں کا درمیانی حصہ عضو کامل ہے اس سے مراد تمام بدن کا ارد گرد لیا ہے، پس جب اس کا چوتھائی کھل جائے تو یہ کشف فحش ہوگا اھ (ت) |
دیکھو ناف کے نیچے سے ذکر کے آغاز تك سارے بدن کو ایك عضو ٹھہرایا ، یہ نص جلی ہے اور باقی عبارات علماء محتمل ، تو اسی پر اعتماد ، اسی پر عمل، مالم یظھر الاقوی فی المحل والعلم بالحق عند الملك الاجل (جب تك اس بارے میں اس سے قوی دلیل ظاہر نہیں ہوگی ، باقی قطعی علم اس ذات کے پاس ہے جو مالك و بزرگ ہے۔ت)
مقام دوم: فقیر غفراﷲ لہ نے اس مسئلہ کے تحقیق کے لئے جامع صغیر ١ امام محمد و قدوری٢ امام ابوالحسن و۳ وافی ، امام حافظ الدین نسفی و۴کنز الدقائق و ۵وقایۃ الروایہ امام تاج الشر یعۃ و ۶نقایہ امام صدر الشریعۃ و۷منیۃ المصلی و۸اصلاح ابن کمال باشا و۹ملتقی الابحرعلامہ ابراہیم حلبی و۱۰اشباہ علامہ زین العابدین مصری و۱۱ تنویر الابصار علامہ عبداﷲ محمد بن عبداﷲ غزی و۱۲ نور الایضاح علامہ حسن شرنبلالی و ۱۳ہدایہ امام علی بن ابی بکربرہان الدین فرغانی و۱۴کافی امام ابو البرکات عبداﷲ بن احمد سغدی و۱۵ شرح وقایہ امام عبیداﷲ بن مسعود محبوبی و۱۶تبیین الحقائق امام فخرالدین زیلعی و۱۷ فتح القدیر امام محقق علی الاطلاق محمد بن الہمام و۱۸ حلیہ امام محمد بن محمد بن امیر الحاج حلبی و۱۹ایضاح علامہ احمد بن سلیمٰن وزیر رومی و۲۰ذخیرۃ العقبٰی علامہ یوسف بن جنید چلپی و۲۱ غنیہ علامہ برہا ن الدین حلبی و ۲۲صغیری شرح منیۃالمصلی و۲۳شرح نقایہ علامہ عبدالعلی برجندی ہروی و۲۴ جامع الرموز علامہ شمس الدین محمد قہستانی و ۲۵بحرالرائق علامہ زین بن ابراہیم مصری و۲۶مراقی الفلاح علامہ ابوالاخلاص ابن عمار مصری و ۲۷درمختار محقق محمد بن علی دمشقی و ۲۸غمزالعیون علامہ سیدی احمد حموی و ۲۹مجمع الانہر علامہ شیخی زادہ قاضی رومی و ۳۰حاشیہ مراقی للعلامۃ السید احمد المصری و۳۱ حاشیہ درمختار للعلامۃ السید الطحطاوی و ۳۲ردالمحتار علامہ محقق سیدی امین الدین محمد بن عابدین شامی و ۳۳فتاوٰی خانیہ امام اجل ابوالمحاسن فخرالدین اوزجندی و۳۴ خلاصہ امام طاہربن احمد بن عبدالرشید بخاری و ۳۵جواہر الاخلاطی علامہ برہان الدین ابراہیم بن ابی بکر محمد حسینی و ۳۶خزانۃ المفتین و۳۷ فتاوٰی خیریہ و۳۸عقود الدریہ و ۳۹فتاوٰی رحمانیہ ہندیہ وغیرہا کتب فقہ متون
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع