دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

امام علاء الدین سمر قندی نے تحفۃ الفقہاء اورامام مالك العلماء ابو بکر مسعود نے بدائع میں اسی کی تصریح فرمائی ۔ غنیہ شرح منیہ میں ہے:

صرح فی تحفۃ الفقھاء عن ابی حنیفۃ رضی اﷲ  تعالٰی عنہ انہ بلدۃ کبیرۃ فیھا سکك واسواق ولھارساتیق وفیھا والٍ یقدر علی انصاف المظلوم من الظالم بحشمۃ وعلمہ او علم غیرہ یرجع الناس الیہ فیما یقع من الحوادث و ھذا ھوالاصح[1]۔

تحفۃ الفقہاء میں امام ابوحنیفہ رضی اﷲ  تعالٰی عنہ کے حوالے سے تصریح ہے کہ بڑے شہر سے مراد وہ آبادی ہے جس میں محلے اور بازار ہوں، اس کے متعلق کچھ دیہات ہوں ،وہاں کوئی ایسا با اختیار شخص ہو جو اپنی حشمت اور علم یا دوسرے کے علم کے ذریعے مظلوم کو ظالم سے انصاف دلا سکے اور لوگ حوادثات کی صورت میں اس کی طرف رجوع کریں اور یہی اصح ہے۔(ت)

کتبہ جلیلہ معتمدہ میں ظاہرا لروایہ یعنی مذہب مہذب حنفی سے بالالفاظِ مختلفہ جتنی نقول ہیں سب کا مآل یہی ہے مثلًا ہدایۃ ومتنِ کنز میں فرمایا:

ھو کل موضع لہ امیر وقاض ینفذا الاحکام ویقیم الحدود٢[2]۔

ہر وہ مقام جہاں کوئی ایسا امیر یا قاضی ہو جو احکام نافذ کر سکے اور حدود کا اجرا کرسکے۔(ت)

اس میں سکك وا سواق ورساتیق کا ذکر نہیں اور عبارت آتیہ غیاثیہ میں بجائے سکك جماعات ہیں اور رساتیق مذکور نہیں،اُسی کی دوسری عبارت میں فتاوٰی سے رساتیق کا ذکر فرمایا سکك واسواق کو ترك کیا کہ

فی الفتاوی الوصلی الجمعۃ فی قریۃ بغیر مسجد جامع والقریۃ کبیرۃ لھا قری وفیھا وال وحاکم جازت الجمعۃ بنوا المسجد اولم یبنوہ وان کان بخلاف ذلك لایجوز وھذاقول ابی القاسم

فتاوٰی میں ہے اگر کسی نے قریہ میں بغیر جامع مسجد کے جمعہ پڑھا اور قریہ اتنا بڑا ہو جس کے کچھ دیہات ہوں اور اس میں کوئی حاکم و والی بھی موجود ہو تو نمازِجمعہ درست ہوگی خواہ وہ مسجد بنائیں یا نہ بنائیں، اور اگر اس کے خلاف ہو تو جمعہ درست نہ ہو گا یہ شیخ ابوالقاسم الصفار

 


 

 



[1] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی صلٰوۃ الجمعۃ مطبوعہ ایچ ایم سہیل اکیڈمی لاہور ص٥٥٠

[2] کنز الدقائق  باب صلٰوۃ الجمعۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ص٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن