دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

السریۃ اتفاقا بل یستمع اذاجھر وینصت اذا اسر[1]۔ واﷲ  تعالٰی اعلم

سری نماز میں، اور نہ ہی سری نماز میں فاتحہ بالاتفاق (یعنی اس پر ائمہ ثلثہ کا اتفاق ہے) بلکہ جب امام جہرًا پڑھے تو سُنے اور جب امام سِترًا پڑھے تو مقتدی چُپ رہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ نمبر ٥٣٣، ٥٣٤:       از ہزار ضلع بلذانہ اسٹیشن بسوہ متعلق ملکہ پور مسئولہ سراج الدین ١٣ رمضان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ:

(١) آیت قرآن شریف کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے نماز میں پڑھنے کے متعلق شرع شریف میں کیا حکم ہے؟

(٢) سورہ ٰیسۤ شریف میں سلم قول کی جگہ سلام قولا پڑھنا یا سلام پر آیت کرنا صحیح کس طرح پر ہے؟

الجواب:

(١) سائل نے صاف بات نہ لکھی کہ ٹکڑے کرنے سے کیا مراد ہے،اگر آیت بڑی ہے اور ایك سانس میں نہیں پڑھ سکتا تو جہاں سانس ٹوٹ جائے مجبورًا وقف کرے گا موقع موقع پرٹھہرتا ہوا چلا جائے گا، ہاں بلاضرورت بے موقع ٹھہرنا خلافِ سنت ہے ، واﷲ  تعالٰی اعلم۔

(٢) دونوں صحیح اور دونوں جائز ہیں۔ واﷲ  تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٥٣٥:    از جے پور بیرون اجمیری دروازہ مکان عبدالواحد خان مسئولہ حامد حسین قاردی ١٤ رمضان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید کا خیال ہے کہ عام لوگ تکبیر انتقال نماز میں اﷲ  اکبر کی را کو اس قدر کھینچتے ہیں کہ اُس کی وجہ سے نماز میں نقصان واقع ہوتا ہے اﷲ  اکبر کی را کو اس طرح خارج کرنا کہ عام لوگ بجائے ر کے دال محسوس کریں کیسا ہے؟

الجواب:

اکبرمیں رکودپڑھنا مفسد نمازہے کہ فسادِ معنی ہے، اور یہ بات کہ وہ رپڑھتا اور سب سننے والے دسنتے ہیں بہت بعید ہے۔واﷲ  تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٥٣٦: از شہر ممباسہ ضلع مشرقی افریقہ دکان حاجی قاسم اینڈ سنز مسئولہ حاجی عبداﷲ  حاجی یعقوب ٢٦رمضان  ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اول رکعت میں سورہ کٰفرون پڑھی دوسری میں


 

 



[1] درمختار ،  فصل ویجہر الامام مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٨١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن