دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

(١) امام کو قرأت میں مغالطہ لگا اور امام ایك آیت کلاں یا ایك چھوٹی تین آیت سے زیادہ پڑھ چکا ہے باوجود اس کے کوئی مقتدی امام کو لقمہ دے اور بتادے تو امام کو لقمہ لینے یا مقتدی کو لقمہ دینے میں کوئی نماز میں فساد یا نقصان نہ آوے گا؟

(٢) امام کو متشابہ لگا اور اوپر کی دو ایك آیت کو لوٹایا اور دُہرایا تو اس صورت میں دُہرانے سے نماز میں کچھ خلل تو نہ آئے گا؟ اور آئے گا تو کیا سجدہ سہو کرنے سے جبر نقصان ہوجائیگا یا نہیں؟

الجواب:

کسی کے نماز میں صحیح بتانے سے کچھ فساد نہ آئے گا اگرچہ ہزار آیتیں پڑھ چکا ہو دہرانے سے کچھ نقصان نہیں ،ہاں اگر تین بار سبحان اﷲ  کہنے کی قدر چُپکا کھڑا رہا تو سجدہ سہو آتا واﷲ  تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٥٢٢:    از ریاست رام پور دُکان ملّا حمید محلہ کنڈہ مرسلہ محمد اسد الحق صاحب                               ١٣ رمضان ١٣٣٨ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قل ھواﷲ  احد میں دال پر تنوین ہے اس کو کسرہ دے کر مابعد سے وصل کرکے نماز میں پڑھے ،ہوگئی یا نہیں ؟ اور گناہ تو نہیں ؟ ضروری ہے یا جائز یا منع؟

الجواب : نون تنوین کو کسرہ دے کر لام میں ملا کر پڑھنا جائز ہے کوئی حرج نہیں ،نہ اس سے نماز میں کوئی خلل ،اور یہاں وقف بھی ج کا ہے جو وصل کی اجزت دیتا ہے۔و ھواﷲ  تعالٰی اعلم 

مسئلہ نمبر٥٢٣:     از سرائے چھبیلہ ضلع  بلند  شہرمرسلہ راحت اﷲ  امام مسجد جامع                     ١٩ رمضا ن ١٢٣٨ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام قرأت میں مما قالو ا وکان عنداﷲ  وجیھا کی جگہ وکان الخ پڑھ جائے تو نماز درست ہوگی یا نہیں مگر اوّل مما قالو پڑھاپھر خیال ہو کہ کانوا ہے ۔

الجواب:

کہ نمازہر طرح ہوگئی کہ فساد نہیں ۔واﷲ  تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر٥٢٤: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہاں راجکوٹ میں الرحمٰن پڑھتے ہیں اور ٢٠ رکعت تراویح سورۃ الرحمٰن میں ختم کرتے ہیں پہلی رکعت میں چار آیت اور دوسری میں دو آیت تو اس سے نماز فاسد ہوتی ہے یا نہیں؟

الجواب:

یو سولھویں رکعت میں یہ دونوں آیتیں واقع ہوں گی فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ ﴿ۙ۴۷﴾ ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ ﴿ۚ۴۸﴾بہتریہ ہے کہ ان کے ساتھ ایك آیت اور ملائے جائے کہ ان میں صرف ستائیس حروف ہیں اور ردالمحتار میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن