دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اقول: و باﷲ التوفیق(میں اﷲ کی توفیق سے کہتا ہوں۔ ت) یہاں دو ۲مقام تحقیق طلب ہیں:

مقام اوّل: آیا عورت ہشتم میں پیٹ کا وہی نرم حصہ جو ناف کے نیچے واقع ہے جسے ہندی میں پیڑو کہتے ہیں تینوں طرف یعنی کروٹوں اور پیٹھ سے اپنے محاذی بدن کے ساتھ صرف اسی قدر داخل ہے ذکر کے متصل وہ سخت بدن جو بال اُگنے کامقام ہے جسے عربی میں عانہ کہتے ہیں اس میں شامل نہیں یہاں تك کہ صرف مقدار اول کی چوتھائی کھلنی مفسدِ نماز نہ ہو اگر چہ عانہ کے ساتھ ملا کر دیکھیں تو چہارم سے کم رہے یا عانہ سمیت ناف سے نیچے جس قدر جسم رانوں اور ذکر اور چوتڑوں کے شروع تك باقی رہا سب مل کر ایك عورت ہے۔ یہاں تك کہ افسادِ نماز کے لئے اس مجموع کی چوتھائی درکار ہو اور مقدار اول کا ربع کفایت نہ کرے جتنی کتب فقہ اس وقت فقیر کے پیش نظر ہیں اُن میں کہیں اس تنقیح کی طرف توجہ خاص نہ پائی اور بنظرِ ظاہر کلماتِ علما مختلف سے نظر آتے ہیں مگر بعد غور و تعمق اظہر و اشبہ امر ثانی ہے یعنی یہ سب بدن مل کر ایك ہی عورت ہے ، تو یوں سمجھئے کہ چار اطراف بدن میں اس سے ملے ہوئے جو عضو ہیں مثلًا ران وسرین وذکر، اُن کا آغاز تو معلوم ہی ہے ان سے اُوپراُوپر ناف کے کنارہ زیریں اور سارے دور میں اس کنارے کی سیدھ تك جسم باقی رہا اس سب کا مجموعہ عضو واحد ہے اوراسی طرف علامہ حلبی و علامہ طحطاوی و علامہ شامی رحمۃ اﷲ تعالٰی کا کلام مذکور ناظر کہ انہوں نے عانہ عضو جداگانہ نہ ٹھہرایا ورنہ تقدیر اوّل پر اس قدر ٹکڑا اس میں داخل نہ تھا اور اس کا ران و ذکر میں داخل نہ ہونا خود ظاہر ، تو واجب تھا کہ اس پارہ جسم یعنی عانہ کو نواں٩ عضو شمار فرماتے ، اس مقام کی تحقیق کامل بقدر قدرت فقیر غفراﷲ تعاالٰی نے اپنے رسالہ مذکورہ الطرۃ فی ستر العورۃ میں ذکر کی یہاں ان شاء ا ﷲتعالٰی اسی قدر کافی کہ عانہ اور عانہ سے اوپر ناف تك سارا جسم جسمِ واحد ہے حقیقۃً وہ حسًا و حکمًا سب طرح متصل، توا سے دو عضو مستقل ٹھہرانے کی کوئی وجہ نہیں ۔ہدایہ میں ہے:

عندنا ھما (یعنی اللحیین و ھما العظمان الذان علیہما منابۃ الاسنان ) من الوجہ لا تصالھمابہ من غیر فاصلۃ۔[1]

ہمارے نزدیك یہ دونوں (یعنی دونوں جبڑے ، یہ وہ دونوں ہڈیاں ہیں جن پر دانت قائم ہیں) چہرہ ہی کا حصہ ہیں کیونکہ ان دونوں کا چہرے کے ساتھ اتصال بغیر فاصلہ کے ہے۔ (ت)

 


 

 



[1] الہدایہ کتاب الدیات فصل فی الشجاع  مطبوعہ مطبع یوسفی لکھنؤ ٤/٥٨٨

ف: قوسین سے باہر کی عبارت ہدایہ کی ہے۔ نذیر احمد سعیدی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن