دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بالاٰیۃ التامۃ طویلۃ کانت اوقصیرۃ کقولہ تعالٰی مدھامتٰن وماقالہ ابوحنیفۃ اقیس [1]۔

ایك مکمل آیت ہے وہ آیت لمبی ہو یا چھوٹی ۔جیسے اﷲ  تعالٰی کا ارشاد ہے مدھامتٰناورامام ابو حنیفہ رحمہ اﷲ  تعالٰی نے جو کچھ فرمایا ہے وہی زیادہ قرینِ قیاس ہے۔(ت)

اقول: اظہر یہی ہے مگر جبکہ ایك جماعت اُسے ترجیح دے رہی ہے تو احتراز ہی میں احتیاط ہے خصوصًا اس حالت میں کہ اس کی ضرورت نہ ہوگی مگر مثل فجر میں جبکہ وقت قدر واجب سے کم رہا ہو ایسے وقت ثم نظرکہ بالاجماع ہمارے امام کے نزدیك ادائے فرض کو کافی ہے مُدْہَآمَّتَانِسے جلد ادا ہوجائے گا کہ اس میں حرف بھی زائد ہیں اور ایك مد متصل ہے جس کا ترك حرام ہے ،ہاں جسے یہی یاد ہو اُس کے بارے میں وُہ کلام ہوگا اور احوط اعادہ ۔واﷲ  تعالٰی۔

مسئلہ نمبر ٥١٧:      مسئولہ احسان علی مظفر پوری طالب علم مدرسہ منظر الاسلام بریلی بتاریخ ٣ ذی الحجہ ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ آیت (oلا ) پر ٹھہرنایا رکوع یا وقف کرنا کیسا ہے کیا قباحت ہے اگر جس آیت پر(لا)ہے اُس پررکوع کر دیا تو جائز ہے یا نہیں ،مثلًا اُوپر سے پڑھتا آیا اور صُمٌّۢ بُکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لَا یَرْجِعُوۡنَ   پر رکوع کردیا تو جائز ہے یا کچھ حرج بھی ہے؟

الجواب:

ہر آیت پر وقف مطلقًا بلا کراہت جائز بلکہ سنت سے مروی ہے،رہا رکوع اگر معنی تام ہوگئے جیسے آیت مذکورہ میں اس کے بعد دوسری مستقل تمثیل ارشاد ہے جب تو اصلًا حرج نہیں، اگر معنی بے آیت آئندہ کے نا تمام ہیں تو نہ چا ہئے خصوصًا امثال فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴میں نہایت قبیح ہے اور ثُمَّ رَدَدْنٰہُ اَسْفَلَ سٰفِلِیۡنَ ۙ﴿۵میں قبیح اس سے کم ہے نماز بہر حال ہوجائے گی۔

مسئلہ نمبر ٥١٨:     ازمانیا والا ڈاکخانہ قاسم پور گڈھی ضلع بجنورمرسلہ سیّد کفایت علی صاحب ٥ ربیع الاوّل شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام نے پہلی رکعت میں قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی دوسری میں قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الْفَلَقِپڑھی اور آخر میں سجدہ سہو کیا اس مسئلہ کا حکم بیان فرمایئے۔بینوا توجروا


 

 



[1] ا؎ بدائع الصنائع فصل فی ارکان الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/١١٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن