دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الا اذاکانت کلمۃ فالاصح عدم الصحۃ [1]۔

لفظًا نہ ہوں بلکہ تقدیرًا ہوں مثلًا لم یلد(کہ اصل میں لم یولد تھا) مگر اس صورت میں کہ جب وُہ آیت صرف ایك کلمہ پر مشتمل ہو تو اصح عدمِ صحتِ نماز ہے(ت)

ہندیہ میں ہے :

الاصح انہ لا یجوز کذافی شرح المجمع لابن ملك ،وھکذا فی الظہیریۃ والسراج الوھاج وفتح القدیر[2]۔

اصح یہی ہے کہ اس سے نماز جائز نہیں شرح مجمع لابن مالك میں اسی طرح ہے۔ظہیریہ ،السراج ، الوہاج اورفتح القدیر میں بھی یوں ہی ہے۔(ت)

فتح القدیر میں ہے :

لو کانت کلمۃ اسمًا او حرفًا نحو مدھامتٰن ص ق ن فان ھذہ اٰیات عند بعض القراء اختلف فیہ علی قولہ والاصح انہ لا یجوز لانہ یسمی عاد الا قارئا [3]۔

اگروُہ آیت ایك کلمہ پر مشتمل ہے خواہ اسم ہو یا حرف مثلًا مدھامتٰن ،ص،ق،ن کیونکہ یہ بعض قراء کے نزدیك آیات ہیں ان کے قول پر اس میں اختلاف ہے اور اصح یہی ہے کہ یہ جواز ِ نماز کے لئے کافی نہیں کیونکہ ایسے شخص کو قاری نہیں کہا جاتا بلکہ شمار کرنے والا کہا جاتا ہے۔(ت)

بحرالرائق میں اسے ذکر کرکے فرمایا :

کذا ذکرہ الشارحون وھومسلم فی ص و نحو امافی مدھا متٰن فذکر الاسبیجابی وصاحب البدائع انہ یجوز علی قول ابی حنیفۃ من غیر ذکر خلاف بین المشائخ[4]۔

شارحین نے اسے یوں ہی بیان کیا ہے اور یہ بات ص وغیرہ میں تو مسلم مگر مدھامتٰن کے بارے میں اسبیجابی اور صاحبِ بدائع نے کہا کہ امام ابو حنیفہ کے قول کے مطابق یہ جوازِ نماز کے لئے کافی ہے اور انہوں نے مشائخ کے درمیان کسی اختلاف کا ذکر نہیں کیا۔(ت)

بدائع میں ہے :

فی ظاھر الروایۃ قدر ادنی المفروض

ظاہر الروایہ کے مطابق فرض قرأۃ کی مقدار کم ازکم

 


 

 



[1] درمختار فصل ویجہر الامام مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٨٠

[2] فتاوٰی ہندیہ الباب الرابع فی صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٦٩

[3] فتح القدیر شرح الہدایۃ، فصل فی القرأۃ ، مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر، ١/٢٨٩

[4] البحرالرائق شرح کنزالدقائق فصل واذاارادالدخول فی الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٣٣٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن