دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

باطل ،غیرالمغضوب کے غ کو لوگ زیر پڑھتے بلکہ صحیح ادا پر قادر نہ ہونے کے سبب بُوئے کسرہ پیدا ہوتی ہے اور یہ مفسد ِنما ز نہیں ،داڑھی کتروانے والے کو امام بنانا گناہ ہے اوراس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ،اور مغرور متکبر اس سے بھی بد تر جبکہ وہ علی الاعلان تکبّر سے معروف و مشہور ہو۔ وقف کی حالت میں ربّہ پڑھا جائے گا اور ربّہٖ کوئی چیز نہیں ،اور ربّہ میں سنّت یہ ہے کہ محض کسرہ نہ ہو بلکہ خفیف بوئے یا پیدا ہو نہ یہ کہ بالکل ہی اس کا فرق ادا زبان سے سُن کر معلوم ہوسکتا ہے تحریر میں آنے کا نہیں۔واﷲ  تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٥١٤-٥١٥:                                             از شہر مسئولہ احسان علی طالب علم مدرسہ منظر الاسلام ٥ شوال ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ پارہ دوم٢ نواں رکوع تیسری آیت یعنی کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وّٰحِدَۃً ۟

کو باظہار تنوین پڑھنا چاہئے یاوقف کے ساتھ یعنی واحدۃً یا واحدہ 

(٢) اوّل رکعت میں ایك بڑی آیت اور دوسری رکعت میں دو تین چار چھوٹی آیتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں جیسے آیت مذکور کو پُوری اوّل رکعت میں پڑھا اور دوسرے میں اَمْ حَسِبْتُمْ اَنۡ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَسے دو٢  آیتیں  وَمَا تَفْعَلُوۡا مِنْ خَیۡرٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ تك ،تو جائز ہے یا نہیں۔بینوا تو جروا 

الجواب:

دونوں صورتیں جائز ہیں یہاں علامت قف ہے اوت وصل اولٰی ہے۔

(۲)بے شك جائز بلا کراہت ہے اور یہ صورت خاصہ ان خاص آیتوں سے کہ سورۃ میں لکھی عین عدل ہے کہ یہ دو٢  آیتیں اُس آیت کے تقریبًا بلکل مساوی ہیں واﷲ  تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر٥١٦:       از شہربریلی مدرسہ منظرالاسلام مولوی احسان علی صاحب                      ١١ شوال ١٣٣٧ھ

 کیا فرماتی ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آیت ما یجوز بہ صلٰوۃ کتنی مقدار ہے؟

الجواب:

وُہ آیت کہ چھ حرف سے کم نہ ہو اور بہت نے اُس کے ساتھ یہ بھی شرط لگائی کہ صرف ایك کلمہ کی نہ ہو تو ان کے نزدیك مُدھَامّتٰن اگرچہ پُوری آیت اور چھ٦ حرف سے زائد ہے جوازِ نماز کو کافی نہیں ،اسی کو منیہ وظہ یریہ وسراج وہاج و فتح القدیر و بحرالرائق و درمختار وغیرہا میں اصح کہا اور امام اجل اسبیحابی وامام مالك العلماء ابو بکر مسعود کاشانی نے فرمایا کہ ہمارے امام اعظم رضی اﷲ  تعالٰی عنہ کے نزدیك صرف مدھامّتٰن سے بھی نمازجائز ہے اور اس میں اصلًا ذکر خلاف نہ فرمایا دُرمختار میں ہے:

اقلھا ستۃ احرف ولو تقدیر اکلم یلد

اس آیت کے کم از کم چھ حروف ہوں اگر چہ وُہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن