30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
البتّہ اس صورت میں تمام کی نماز فاسد ہوجائے گی جب مقتدی نے کسی غیر نمازی سے سنا اور اپنے امام کو لقمہ دے دیا اور امام نے لے لیا۔(ت)ردالمحتار میں ہے:
|
قولہ بکل حال ای سواء قرأ الامام ما تجوز بہ الصلاۃ ام لا انتقل الی اٰیۃ اخری ام لا تکرر الفتح ام لا ھو الاصح نھر، قولہ الا اذا سمعہ المؤتم الخ فی البحرعن القنیۃ یحب ان تبطل صلاۃ الکل لان التلقین من خارج اھ واقرہ فی النھر ١[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مصنف کے قول"بکل حال"سے مراد یہ ہے کہ خواہ امام نے اتنی قرأت کر لی ہو جس سے نماز ہوجاتی ہے یا نہ کی ہو ،وہ کسی دوسری آیت کی طرف منتقل ہوگیا یا نہ،خواہ لقمہ بار بار دیا گیا ہو یا نہ، اصح یہی ہے نھر۔ اس کا قول الا اذاسمعتہ المؤتم الخبحر میں قنیہ سے ہے کہ تمام کی نماز باطل ہوجانا ضروری ہے کیونکہ اس صورت میں خارج نماز شخص سے تلقین پائی گئی، اور اسے نھر میں چابت رکھا گیا ،واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ نمبر ٥١٢: از ضلع سیونی چھپرہ محلہقاضی قریب مسجد حنفیہ مرسلہ ظہور الحسن طالب علم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ تجوید سے پڑھنا فرض ہے کیونکہ قرآن کاصحیح طور سے پڑھنا فرض ہے ،تو صحیح پڑھنا بغیر تجوید کے آہی نہیں سکتا تو اس وجہ سے تجوید بھی فرض ہے بتائیے کہ کون حق پر ہے ؟ فقط محمد ظہور الحسن طالب علم
الجواب:
بلاشبہ اتنی تجوید جس سے تصحیح حرف ہوا ور غلط خوانی سے بچے فرض عین ہے،بزازیہ وغیرہ مین ہے اللحن حرام بلا خلاف [2](لحن بلا خلاف حرام ہے ۔ت) جو اسے بدعت کہتا ہے اگر جاہل ہے اسے سمجھا دیا جائے ،اور دانستہ کہتا ہے تو کفر ہے فرض کو بدعت کہتا ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٥١٣: جو شخص حافظ ہو قاری نہ ہو اعراب میں غلطی کرتا ہو یعنی زیر کا زبر جےسے غیر المغضوب کے غ پر زیر پڑھتا ہو اور ایّاك کے کاف پر زیر پڑھتا ہو نماز مکروہ تحریمی ہو سکتی ہے یا نہیں اور معنی بدلتے ہیں یا نہیں اور داڑھی بھی کترواتا ہے۔ اور مغرور و متکبّرجو جس ہوا پر کھڑا زیر جیسے ربّہٖ اس کو آیت پر وقف آجانے پر وقف کے وقت ربّہ پڑھے یا ربّہٖ۔
الجواب:
ایّاك نعبد وایّاك نستعین میں اگر کاف کو زیر پڑھے گا معنی فاسد ہوں گے اور نماز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع