دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ما ینبغی ادا نہ ہوئے تو اس قدر میں معذور رہے گا اور اگر مخارج ہی نہیں معلوم یا معلوم ہیں نکالتا نہیں تو نماز ہر گز نہ ہوگی اگر صحیح ہے تو اکثر مسلمان فرض کو چھوڑدیں یا کسی حرام کے مرتکب ہوںتو اس فعل سے ساقط یاحلال نہ ہوجائے گا یوں تو اکثر مسلمان نماز ہی نہیں پڑھتے اورجو پڑھتے ہیں اُن میں اکثر مواضبت نہیں کرتے سَو میں ننانوے٩٩ یا اس کے قریب غیبت سے پر ہیز نہیں کرتے تو قول زید صحیح ہے یا نہیں؟

الجواب: زید کے ا قوال مذکورہ سب صحیح ہیں سوائے اتنے لفظ کے کہ اگر مخارج معلوم نہیں تو نماز صحیح نہ ہوگی مخارج معلوم ہونا ضرور نہیں حروف صحیح ادا ہونا ضرور ہے بہتیرے ہیں کہ سُن سُن کر صحیح پڑھتے ہیں اگر اُن سے پوچھا جائے تو مخارج بتا نہیں سکتے اردو زبان والا ہر جاہل اپنی زبان کے حروف ٹھیك ادا کرتا ہے اور مخارج نہیں بتا سکتا ۔واﷲ  تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٥٠٦:      ازبریلی مرسلہ حضرت محمد میاں صاحب مد ظلہ العالی

یہ ارشاد فرمائیں کہ قرآن کریم کی اس قدر تجوید کہ حرف اپنے غیر سے ممتا ز رہے فرض عین ہے کتب فقہ میں مذکور ہے اگر ہے تو کس کتاب میں کس جگہ ؟ جناب کی نظر میں اس بارہ میں صرع تصریح کس کتاب کی ہے؟ اوراگر کوئی حدیث اس بارہ میں اس وقت پیشِ نظر ہو تو اُس کا ارشاد ہو۔

الجواب:

تمام کتابوں مین تصریح ہے کہ ایك حرف کی جگہ دوسرے سے تبدیل اگر عجزًا ہو تو مذہب صحیح و معتمد میں اور خطئًا ہو تو ہمارے ائمہ مذہب کے نزدیك مفسد نماز ہے جبکہ مفسد معنی ہو یا امام ابی یوسف کے نزدیك جبکہ وُہ کلمہ قرآن کریم میں نہ ہو اور اس سے بچنا بے تعلم تمایز حروف ناممکن اور فساد نماز سے بچنا فرض عین ہے۔قال اﷲ  تعالٰی وَ لَا تُبْطِلُوۡۤا اَعْمٰلَکُمْ ﴿۳۳﴾[1] (اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے تم اپنے اعما ل باطل نہ کور۔ت)مقدمہ امام جزری میں ہے :

اذواجب علیھم محتم قبل الشروع اوّلا ان یعلموا مخارج الحروف والصفات، لینطقوا بافصح  اللغات [2]۔ واﷲ  تعالٰی اعلم۔

قرآن پاك میں شروع ہونے سے پہلے اوّلا قاریان قرآن پر حروف کے مخارج و صفات (ذاتیہ و عرضیہ) کا جاننا قطعًا ضروری ہے تاکہ قاریان قرآن صحیح ترین لغات کے ساتھ قرآن پاك کا نطق کرسکیں (یعنی پڑھ سکیں)۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن ٤٧/٣٣

[2] مقد مہ جزریہ خطبۃ الکتاب مطبوعہ سعیدیہ کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور ص ٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن