30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
دادہ ایم وباﷲ التوفیق واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
قصد اسی حرف کا ہو جو اﷲ تعالٰی کی طرف سے نازل کردہ ہے مگر زبان معاون نہ بنی اورظا یا دال ادا ہوگیا جیسے کہ عوام اہل ہند و بنگالہ کا معاملہ آخری صورت میں اسی طرح ہے اور اگر قصدًا اس کی جگہ کوئی دوسرا حرف پڑھا تو ا سکا حکم شدید ترین ہوگا کیونکہ یہ توا ﷲ تعالٰی کے کلام میں تبدیلی کرنا ہے جیسا کہ بعض غیر مقلدین نے تصریح کی کہ ضاد کو نہ پڑھا جاسکے تو ظاء پڑھے۔امام ابوبکر محمد بن فضل رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے مذکورہ صورت میں کفر کا حکم جاری فرمایا ہے جیسا کہ منح الراض الازہر میں موجود ہے،ہم نے اس موضوع پر ایك مختصر مگر جامع رسالہ لکھا ہے جس کا نام الجامع الصاد عن سنن الضاد رکھا ہے۔اس مسئلہ کی تفصیل وہاں خوب کی ہے وباﷲ التوفیق واﷲ تعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ نمبر ٥٠٤: از رادھن پور گجرات قریب احمد آباد مرسلہ حکیم محمد میاں صاحب ١٧ جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ
جمعہ کی اذان کے بعد بہت آدمی مسجد میں جمع ہو کر سورہ کہف پڑھتے ہیں بلند آواز سے اور بغیر پڑھے جو لوگ ہیں یعنی اَن پڑھ نمازی بھی ہوتے ہیں جن کو کلام مجید پڑھنا ہی نہیں آتا وہ نمازی سورہ کہف شوق سے سنتے ہیں اور بعض نمازی جو دیر سے آتے وہ نفل پڑھ کر سنتے ہیں نفل پڑھنے والے کہتے ہیں سورہ کہف بلند آواز سے مت پڑھو ہمارے نفل میں خرابی آتی ہے نفل کا ثواب زیادہ ہے یا سورہ کہف پڑھنے کا ، بعد ختم سورہ کہف کے تمام نمازی سنتیں پڑھتے ہیں مولوی مذکور فرماتے ہیں زور سے ہر گز مت پڑھو نفل نماز میں خرابی آتی ہے آیا سورہ کہف کو بلند آواز پڑھیں یا نہیں یا نفل نماز چھوڑ دیں؟
الجواب:
حدیث صحیح میں قرآن مجید با آواز ایسی جگہ پڑھنے سے جہاں لوگ نماز پڑھ رہے ہوں ممانعت فرمائی ہے ا ور قرآن عظیم نے حکم فرمایا ہے کہ قرآن پڑھا جائے کان لگاکر سنو اور چُپ رہو [1]، تو ایسی جگہ جہر سے پڑھنا ممنوع اور دو یا زیادہ آدمیوں کا بآواز پڑھنا اور شدید ممنوع کہ مخالف حکم قرآن اور قرآن عظیم کی بے حرمتی ہے ان لوگوں کو چاہئے کہ آہستہ پڑھیں اور نفل پڑھنے والے نفل سے نہیں روکے جاسکتے نفل نماز مستحب تلاوت سے افضل ہے کہ اُ س میں تلاوت بھی ہے رکوع سجود بھی ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٥٠٥:از کھنوڑہ ڈاکخانہ خاص ضلع ہوشیار پور مرسلہ امجد علی خان صاحب معرفت مولوی شفیع احمد صاحب متعلم مدرسہ اہلسنّت ١٢ جمادی االاخری ١٣٣٦ھ
زید کہتا ہے کہ مخارج حروف معلوم کرنا اور ان سے حروف نکالنا فرض ہے ہاں باوجود کوشش کے اگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع