30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ نمبر٥٠١: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ صبح کی نماز طلوع آفتاب سے کس قدر پہلے ہونا چاہئے اور کتنی آیتیں پڑھنا چاہئے اور اگر کوئی خرابی نماز میں ہوجائے تو کیا اسی آیت کو جو کہ پہلے پڑھی گئی اُس کی مقدار پڑھنا چاہئے یا کم ، بینوا تو جروا۔
الجواب: نماز صبح میں بحال گنجائش وقت و عدمِ عذر چالیس سے ساٹھ تك آیت پڑھنا چاہئے اور طلوع آفتاب سے اتنے پہلے ختم ہوجانا چاہئے کہ اگر نماز میں کوئی خرابی ظاہر ہو تو چالیس آیتوں سے قبل طلوع اعادہ ہوسکے اوراس کے لئے دس منٹ کافی ہیں اور اگر وقت کم رہ گیا اور خرابی ظاہر ہوئی تو بقدر گنجائش وقت آیات پڑھے اگر چہ سورہ کوثر و اخلاص ہو،واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٥٠٢: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے نماز پڑھائی والعصر ان الانسان لفی خسر الا الذین میں الّا پڑھ کر وقف کیا پھر الا الذین اٰمنو سے آخر تك ختم کیا نماز درست ہے یا نہیں وقیل من (سکتہ) راق وظن انہ الفراق میں سکتہ کیسا ہے اور لفظ من کے نون کو راق کی رامیں ادغام نہ کرنا کیسا ہے؟
الجواب:
نماز ہوگئی ہر آیت پر وقف جائز ہے اگر چہ آیت لاہو ہماری یعنی امام خصص کی قرأت میں نون پر سکتہ ہے کہ ادغام سے کلمہ واحدہ نہ مفہوم ہو۔ مراق بر وز ن براق اور تمام باقی قرأ ادغام کرتے ہیں ،تو دونوں ہیں مگر یہاں عوام کے سامنے ادغام نہ کرے کہ وہ معترض نہ ہوں ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٥٠٣: از موضع گھورنی ڈڈاکخانہ کرشن گڑھ ضلع انڈیا ٦جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ
|
ض را مشابہ صوت ظ مجمعہ باید خواند یا مماثل صوت دال مہملہ ،و ہر کہ دال محض خواند نمازش روابود یا نہ ودریں ملك را تقریبًا ہمہ خواص و عوام مشابہ دال می خوانند و خوائند ہ ض مشابہ ظ از بس قلیل بینوا تو جروا۔ |
ض کو ظاء معجمہ کی آواز یا دال مہملہ کی آواز کے مشابہ پڑھنا چاہئے اور جو اسے محض دال پڑھے اس کی نماز درست ہوگی یا نہ؟ ہمارے ملك میں تقریبًا تما م خواص و عوام اسے دال سے مشابہ پڑھتے ہیں ظاء کے مشابہ بہت قلیل لوگ پڑھتے ہیں جواب دے کر اجر پاؤ۔(ت) |
الجواب:
|
صوت ایں حرف را خالق عزوجل از ہمہ حروف جدا |
اﷲ تعالٰی نے اس حرف کی ادائیگی اور آواز کو دوسرے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع