30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی ردالمحتار اما بسورۃ طویلۃ بحیث یلزم منہ اطالۃ الرکعۃ الثانیۃ فلا یکرہ شرح المنیۃ [1] الخ ۔فی الدر اطالۃ الثانیۃ علی الاولی یکرہ تنزیھا اجماعا ان بثلث اٰیات ان تقاربت طولا وقصرا والا اعتبر الحروف الکلمات واعتبر الحلبی فحش الطول لاعدد الایات ،واستثنی فی البحر ماوردت بہ سنۃ واستظھرفی النفل عدم الکراھۃ مطلقا وان باقل لایکرہ لانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصلی بالمعوذتین[2] واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
ردالمحتار میں ہے کہ اگر وہ چھوڑی جانے والی سورت اتنی بڑی ہے کہ اس سے دوسری رکعت کا پہلی رکعت سے نہایت ہی طویل ہونا لازم آتا ہو تو پھر مکروہ نہیں شرح المنیۃ الخ ۔ درمختار میں دوسری رکعت کو پہلی پر تین آیتوں کی مقدار لمبا کرنا بالاجماع مکروہ تنزیہی ہے اگر دونوں رکعتوں کی آیتیں بڑی اور چھوٹی ہونے میں قریب قریب ہوں اگر آیتیں ایك سی نہ ہوں تو حروف اور کلمات کا اعتبار ہوگا ۔اورحلبی نے فحشِ طول کا اعتبار کیا ہے نہ کہ آیتوں کے شمار کا ۔اور بحرالرائق میں ان سورتوں کو مستثنٰی کہا ہے جن کے متعلق حدیث وا رد ہے(یعنی ان کے پڑھنے میں کراہت نہیںہے)اور نفلوں میں مطلقًا (یعنی اس کے متعلق حدیث وارد ہو یا نہ ہو) عدمِ کراہت کو ترجیح ہے اگر دوسری رکعت کی زیادتی تین آیات سے کم ہو تو مکروہ نہیں، کیونکہ سرکار دوعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے معوذتین سے فجر کی نماز پڑھائی ہے واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ نمبر ٤٩٨: اس میں کیا حکمت ہے کہ فرضوں کی دو کعت خالی اور دورکعت بھری پڑھی جاتی ہیں اور سنّت اور نفلوں میں قرأت لازم ہو کر چاروں بھری ہوگئیں ۔واﷲ تعالٰی اعلم
الجواب:
نماز میں صرف دو ہی رکعت میں تلاوتِ قرآن مجید ضرور ہے سنّت و نفل کی ہر دورکعت نماز جداگانہ ہے لہذاہر دورکعت میں قرأت لازم ہو کر چاروں بھری ہو گئیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٤٩٩: زید نے اوّل وقت نماز پڑھی اور بعد فراغ سنن مغرب سے دورکعت نفل جماعت سے بالجہر سوا پارے سے پڑھے پھراُس کے متصل نمازِ عشاء کا وقت آیا یہ دونوں نفل جو ما بین عشاء و مغرب باجماعت جہر سے پڑھے جائز ہیں یا نہیں؟
الجواب:
اگر اس جماعت نفل میں صرف دو یا زیادہ سے زیادہ تین مقتدی تھے اور ان میں کسی پر اتنی قرأت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع