دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الجواب:

سورۃ ملانا بھی فرض نہیں ، نہ اس کے ترك سے نماز جائے وہ بھی مثل فاتحہ واجب ہی ہے اور اس کے ترك کی بھی سجدہ سہو سے اصلاح ہوجاتی ہے جبکہ بھُول کر ہو ،یہی حال فاتحہ کا ہے ،تو یہ مسئلہ ہی سائل کو غلط معلوم ہے جس کی بنا پر طالب فرق ہے، فرض صرف ایك آیت کی تلاوت ہے سورہ فاتحہ سے ہو یا کسی سورت سے۔

فَاقْرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ ١[1]۔

اﷲ  تعالٰی کا فرمان ہے جو آسان ہو وہ پڑھو۔(ت)

سورہ فاتحہ اور فرضوں کی پہلے دو٢ رکعتوں میں ضم سورت کا وجوب سیّد عالم صلی اﷲ  تعالٰی علیہ وسلم کی مواظبت اور بعض احادیث احاد قولیہ سے ثابت ہُوا یہ وجوب ہمارے ائمہ کے نزدیك صرف امام و منفرد پر ہے مقتدی پر نہیں تو لزوم سجدہ کی کوئی وجہ نہیں نہ ترك قصدی میں نہ سہو مقتدی سے اُس پر سجدہ لازم آئے گا اگر چہ دس واجب ترك ہوں، واﷲ  تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٤٩٦:     ٢٦ صفر ١٣١٧ھ

امام نے جمعہ میں ایك آیت پڑھی بسبب بھول جانے کے اُس کو دوسری بار پڑھ کر دوسری آیتوں کی طرف منتقل کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی یا تنزیہی یا جائز بلاکراہت یا سجدہ لازم ہے یا نہیں ؟ بینوا تو جروا

الجواب:

جبکہ بمجبوری سہو تھا کچھ کراہت نہیں اور اگر آیت کے یاد کرنے میں بقدرر کن ساکت نہ رہا تو سجدہ سہو بھی نہیں ورنہ سجدہ لازم ہے۔کما فی الدرالمختار[2] (جیسا کہ دُرمختار میں ہے ۔ت)واﷲ  تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٤٩٧: کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ نماز میں مثل سورہ والّیل کے درمیان چھوڑ کر پڑھنا اگر چہ سہوًا ہو کیسا ہے مثلًا رکعت اولٰی میں والشمس اور رکعت ثانیہ والضحٰی پڑھے ۔

الجواب:

فرضوں میں قصدًا چھوٹی سورت بیچ میں چھوڑدینا مکروہ ہے اور سہوًا اصلًا کراہت نہیں والّیل والشمس سے پانچ آیت زائد ہے ایسی صورت میں کراہت نہیں،

فی الدرالمختار یکرہ الفصل بسورۃ قصیرۃ [3]اھ۔

در مختار میں ہے کہ چھوٹی سورت کے ساتھ فاصلہ(چھوڑ دینا ) مکروہ ہے اھ۔

 


 

 



[1] القرآن ٧٣/٢٠

[2] درمختار باب السجود سہو مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/١٠٢

[3] درمختار فصل ویجہر الامام مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٨١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن