30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے قرات میں صحیح لقمہ دینا مطلقا جائز ہے نماز فرض ہو خواہ نفل امام تین آیات سے زائد پڑھ چکا ہو خواہ کم تو اس صورت میں لقمہ دینے سے مقتدی کی نماز میں کچھ نقصان نہیں ،ہاں اگر وہ غلطی کہ امام نے کی مغیر معنی مفسد نماز تھی اور مقتدی نے بتایا اور اس نے نہ لیا اُسی طرح غلط پڑھ کر آگے چل دیا تو امام کی نماز جاتی رہی اور اس کے سبب سے سب مقتدیوں کی بھی گئی اور اگر غلطی مفسدِ نماز نہ تھی تو سب کی نماز ہو گئی اگر چہ امام غلطی پر قائم رہا اور لقمہ نہ لیا اور امام نے صحیح پڑھا مقتدی کو دھوکا ہُوا کہ اس نے غلط بتایا تو اس مقتدی کی نماز ہر طرح جاتی رہی پھر اگر امام نے نہ لیا تو امام اور دیگر مقتدیوں کی نماز صحیح رہی اور اگر لے لیا تو سب کی گئی ۔ظہر کی پہلی سنتیں نہ پڑھی ہوں تو علماء کے دونوں قول ہیں اور دونوں باقوّت ہیں ایك یہ کہ فرض کے دوسنتیں پہلے پڑھے پھر وہ چا ر سنتیں پڑھے دوسرے اس کا عکس کہ فرض کے بعد پہلے چار پہلی پڑھے پھر دو،اور پہلا قول زیادہ قوی ہے لمطابقۃ لنص الحدیث الصریح(کیونکہ وہ حدیث صریح کے الفاظ کے مطابق ہے۔ت) واﷲ سبحٰنہ و تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٤٩١: ١٤شوال ١٣٢١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نمازِ فجر وعشاء میں سورہ طوال پڑھنا مسنون ہے یا نہیں؟ اور اگر ایسے وقت کہ ابتدائی وقت ہو او ر طولٰی بآسانی پڑھی جائے گی اور الم تر وغیرہ سے پڑھا دے اور مقتدی جماعت سے محروم رہیں تو جماعت خلاف سنت اور مخالفت سے جماعت مکروہ ہوگی یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
قرآن عظیم سورہ حجرات سے آخر تك مفصل کہلا تا ہے اس کے تین حصے ہیں حجرات سے بروج تك طوال مفصل ،بروج سے لم یکن تك اوساط مفصل ،لم یکن سے ناس تك قصار مفصل ۔سنّت یہ ہے کہ فجر و ظہر میں ہر رکعت میں ایك پوری سورت طوال مفصل سے پڑھی جائے اور عصر و عشاء میں ہر رکعت میں ایك کامل سورت اوساط مفصل سے اورمغرب کے ہر رکعت میں ایك سورت کاملہ قصار مفصل سے۔ اگر وقت تنگ ہو یا جماعت میں کوئی مریض یا بوڑھا یا کسی شدید ضرورت والا شریك جس پر اتنی دیر میں ایذا و تکلیف و حرج ہوگا تو اس کا لحاظ کرنا لازم ہے جس قدر میں وقت مکروہ نہ ہونے پائے اور اس مقتدی کو تکلیف نہ ہو اسی قدر پڑھیں اگر چہ صبح میں انا اعطینا و قل ھواﷲ احد ہوں یہی سنت ہے اور جب یہ دونوں باتیں نہ ہوں تو اس طریقہ مذکورہ کا ترك کرنا صبح یاعشاء میں قصارمفصل پڑھنا ضرور خلاف سنت و مکروہ ہے مگر نماز ہوجائے گی واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٤٩٢: ٢١ ربیع الاخر ١٣٢٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ امام کے پیچھے لفظِ آمین کو کس قدر آواز سے کہے اگر برابر والے نمازی جو اس سے دوسرے یا تیسرے درجے پر ہیں سنیں تو کوئی حرج ہے یا نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع