دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الجواب:

(١) نماز جائز مگر قصدًا کرے تو حرام و گناہ۔
(٢) ہاں سنّت متوارثہ ہے جبکہ اس سے پہلے فتحہ یا ضمہ ہو۔
(٣) تھوڑا دراز کرنا تو مستحب ہے اسے مدِ تعظیم کہتے ہیں اور زیادہ دراز کرنا کہ حدِ اعتدال سے خروج فاحش ہو مکروہ اور اگر معاذ اﷲ  تان کے طور پر ہو کہ کچھ حروف زوائد پیدا ہوں مثل اَ اَ تو مفسد نماز ہے۔
(٤) جائز ہے

(٥) بے حاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے مگر نماز ہوجائے گی ۔ہاں اگر یہ امام ہے تو جو مقتدی مسبوق تھا یعنی بعض رکعات اس نے نہیں پائی تھیں وُہ اگر اس سجدہ بے حاجت میں اسکا شریك ہو ا تو اس کی نماز جاتی رہے گی لانہ اقتدی فی محل الانفراد(کیونکہ اس نے محل انفراد میں اس کی اقتدا کی ۔ت)

(٦) دونوں ہاتھوں میں کچھ فاصلہ ہو ،

فی الدرالمختار یبسط یدیہ حذاء صدرہ نحوالسماء لانھا قبلۃ الدعاء ویکون بینھما فرجۃ[1] فی ردالمحتار ای وان قلت قنیۃ ٢[2] واﷲ  سبحٰنہ و تعالٰی اعلم۔

دُرمختار میں ہے وہ اپنے دونوں ہاتھ اپنے سینہ کے برابرآسمان کی طرف پھیلائے کیونکہ آسمان دُعا کا قبلہ ہے اور ان کے درمیان فاصلہ ہو۔ردالمحتار میں ہے اگرچہ تھوڑا فاصلہ ہی ہو ،قنیہ(ت)

مسئلہ نمبر ٤٨٨:                    ازشہر کہنہ بانس بریلی کانکر ٹولہ                    ١٧ شوال ١٣١٩ھ

نماز چار رکعت میں زید اس طرح پڑھتا ہے اول رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ یس شریف ،دوسری میں سورہ دخان شریف، تیسری میں سورہ تنزیل ، چوتھی میں سورہ ملك ،اس طرح سے یہ نماز پڑھنا خلافِ ترتیب ہوگا یانہیں اور تنزیل سے کون سی سورۃ مراد ہے؟بینوا تو جروا۔

الجواب:

یہ نماز اسی ترتیب سے حدیث میں حفظِ قرآن کے لئے ارشاد ہوئی ہے،جامع ترمذی شریف میں حضرت عبداﷲ  بن عباس رضی اﷲ  تعالٰی عنہما سے مروی ہے سورہ تنزیل سورہ الم تنزیل السجدۃ ہے۔


 

 



[1] درمختار فصل واذارادلشروع فی الصلوٰۃ الخ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٧٧

[2] ردالمحتار فصل فی بیان تالیف الصلوٰۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٣٧٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن