دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

خطا وزلّت میں ہے کہ لغزش زبان سے باوصف قدرت ایك حرف کی جگہ دوسرا نکل جائے اور یہاں صاف صورت عجز ہے کہ یہ ظالین یا اس کے مشابہ دالین پڑھنے والے ہرگز ادائے"ض"پرقادر نہیں جس طرح خزانۃ الاکمل و حلیہ کی عبارت گزری کہ

ان السنۃ الاکراد واھل السواد والاتراك غیر طائعۃ فی مخارج ھذہ الحروف[1]۔

کرد، عراقی ،ترك لوگوں کی زبانیں ان حروف کی ادائیگی پر قادر نہیں۔(ت)

فتاوٰی امام قاضی خان وغیرہ کی عبارت اوپر گزری کہ اس قول کو اذا اخطأ بذکر حرف مکان حرف[2]۔(یعنی اگر ایك حرف کی جگہ دوسرا حرف خطاءً زبان سے نکل گیا ۔ت)میں ذکر فرمایا اب محقق علی الاطلاق کا ارشاد اجل و اجلی سنیے، فتح میں فرماتے ہیں:

اما الحروف فاذاوضع حرفا مکان غیرہ فاماخطأ واماعجزا فالاول ان لم یغیر المعنی لاتفسد و ان غیرفسدت فالعبرۃ فی عدم الفساد عدم تغیر المعنی، وحاصل ھذا ان کان الفصل بلا مشقۃ تفسد وان کان بمشقۃ قیل تفسد واکثرھم لا تفسد ھذاعلی رأی ھو لاء المشائخ ، ثم لم تنضبط فروعھم فاورد  فی الخلاصۃ ما ظاھرہ التنافی للمتامل فالاولی قول المتقدمین والثانی وھو الاقامۃ عجزا کالحمدﷲ  الرحمٰن الرحیم بالھاء فیھا اعوذ بالمھملۃ  الصمد  بالسین ان کان یجھداللیل و النھار فی تصحیحہ ولا یقدر فصلٰوتہ جائزۃ ولو ترك جھدہ  ففاسدۃ  ولا

رہا معاملہ حروف کا، توجب ایك حرف کو کسی دوسرے حرف کی جگہ رکھ دیا جائے تو یہ خطاءً ہوگا یا عجزًا، پہلی صورت میں اگرمعنی نہیں بدلا تو نماز فاسد نہیں ہوگی اور اگر معنی بدل گیا ہو تو نماز فاسد ہوجائے گی ، پس نماز کے عدمِ فسا د میں معنی کے تبدیل نہ ہونے کا اعتبار ہے اس کلام کا حاصل یہ ہے کہ اگر حروف میں امتیاز بغیر مشقت کے ممکن ہو تو نماز فاسد ہوگی ، اور اگر اس میں مشقت ہو تو بعض نے کہا نماز فاسد ہوگی لیکن اکثر کے نزدیك فاسد نہ ہوگی یہ ان مشائخ کی رائے کے مطابق ہے، پھر ان کی تمام فروعات و جزئیات کو منضبط نہیں ۔ پس خلاصہ میں ایسی چیز کو وارد کیا گیاہے جو بظاہر صاحب غور وفکر کے ہاں منافی ہے ، پس متقدمین کا قول اولٰی ہے اور دوسری صورت

 


 

 



[1] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[2] فتاوٰی قاضی خان فصل فی قرأۃ القرآن خطاءً الخ مطبوعہ نو لکشور لکھنؤ، ١/٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن