دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

پنجم: ضاد و دال میں فرق صفات کا ذکر لغو و فضول اور محل بحث سے یکسر معزول،متقد مین کا مسلك معلوم ہے کہ اُن کے یہاں تشابہ و عدم تشابہ پر اصلًا نظر نہیں اور متاخرین قرب مخرج یا عسر تمیز پر لحاظ کرتے ہیں صفات سے انہیں بھی بحث نہیں ،نہ صفات خواہی نہ خواہی آسانی تمیز کو مستلزم ،نہ اُن کا تشارك دشواری پر حاکم ط مہملہ دال مہملہ سے سوائے اطباق کے کچھ فرق نہیں اور فرق تمیز کی آسانی مبین اورتائے مثناۃ سے متعدد صفات میں تباین تام اور دشواری فصل منصوص اعلام ، ط مجہورہ ومستعلیہ مطبقہ قلقلہ ہے ادرت مہموسہ مستفلہ منضحہ بے قلقلہ خانیہ و خلاصہ و حلیہ وہندیہ و ردالمختاروغیرہا میں ہے:

ان کان لا یمکن الفصل بین الحرفین الا بمشقۃ کالطاء مع التاء[1]۔الخ

اگر دو٢ حرفوں کے درمیان مشقت کے بغیر امتیاز ممکن نہ ہو جیسے طاء اور تء الخ(ت)

شرح جزریہ میں ہے:

قال الرمانی وغیرہ لولا الاطباق لصارت الطاء دالالانہ لیس بینھما فرق الا الاطباق۔[2]

رمانی وغیرہ نے کہا کہ اگر اطباق نہ ہو تو طاء دال ہو جائے گی اس لئے کہ اطباق کے علاوہ ان دونوں کے درمیان کوئی فرق ہی نہیں۔(ت)

ششم: فتوی ندوی کا قول کہ ضاد ودال دو حروف متغایرالمعنی عجیب ، الفاظ متغایر المعنی ہیں اگر مسمی مراد تو ان ك لئے معنی کہاں ،بھلا بتائیے تو کہ مجرد حرف ض کے کیا معنی ہوئے ،اور اگر اسماء مقصود یعنی حدود دال تو نہ دو حرف نہ اُن میں مقال ،شاید یہ کہنا چاہا اور کہنا نہ آیا کہ ض و د دو حرف جداگانہ ہیں، کسی کلمے میں اُن کاتغیر معنی کے لئے مستلزم تغایر، یہ معنی فی البطن اگر مقصود بھی ہوں تو اوّلًا اطلاق ممنوع ، ثانیًا ہر تغیر میں تغییر بحدِ فساد مدفوع ،دیکھو ضالین و دالین میں کس قدر تغایر معنی ہے مگر محقق حلبی نے تغیر نہ مانا وھذا ببداھتہ غنی عن ابانۃ (یہ بات بدیہی ہونے کی وجہ سے محتاج بیان نہیں۔ت)

ہفتم: دونوں حرفوں میں تغایر صوت ہر گز سب کے لئے سہولت تمییز کو مستلزم نہیں ح،خ کی آوازیں کتنی جدا ہیں مگر ترك کو ان میں تمیز سخت دشوار۔غنیہ میں ہے:

ذکر محمد بن الفضل فی فتاواہ ان الترك لایمکنہ اقامۃ الحاء الا بمشقۃ [3]الخ۔

محمد بن فضل نے اپنے فتاوٰی میں تحریر کیا کہ ترك لوگوں کے لئے حاء کی ادائیگی مشقت کے بغیر ممکن نہیں الخ(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار مطلب مسائل زلۃ القاری مطبوعہ مصطفی البابی ١/٤٦٦

[2] المنح الفکریہ شرح المقد مۃ الجزریۃ مطلب بیان ان الاسنان علی اربعۃ اقسام مطبوعہ تجارت الکتب حاملی محلہ بمبئی ص ١٥

[3] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی احکام زلۃ القاری مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٨٢-٤٨١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن