دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

فی القراٰن وقرب المعنی ولوقرأبالذال المعجمۃ تفسد لبعد معناہ [1]ملتقطا۔

دونوں کا وجود قرآن میں ہے اور معنی بھی قریب ہی ہے اور اگر ذالین ذال کےساتھ پڑھا تو نماز فاسد ہوگی کیونکہ اس کے معنی میں بُعد ہے ملخصًا(ت)

ثانی نے فرمایا:

فی فتاوی قاضی خان ان قرأغیرالمغضوب بالظاء اوبالدال المھملۃ لا تفسد ولو بالذال المعجمۃ تفسد [2]۔

فتاوٰی قاضی خان میں ہے اگر کسی نے غیرالمغضوب کو ظاء یا دال کے ساتھ پڑھا تو نمازفاسد ہوجائے گی اور ولا الضالین کو ظاء یا دال کے ساتھ پڑھا تو نماز فاسد نہ ہوجائے گی۔(ت)

اب اس سے استناد کرنے والے دیکھیں کہ عبارت قاضی خان ان دونوں اکابر کی نقل پر اُن کے صریح مخالف و عکس مراد ہے،ندوے کا دارالافتاء اپنا مبلغ علم دکھائے ورنہ تحقیق بالغ وتنقیح بازغ کے لئے بحمداﷲ  تعالٰی فقیر کا رسالہ نعم الزاد ہے۔

چہارم: ض و ط میں دشواری تمیز اس طائفہ حادثہ کا اصلًا مفید نہیں وہ ایك گروہِ متاخرین کے نزدیك ہنگام لغزش، و خطاسبیل آسانی ہے نہ کہ معاذاﷲ قصدًا بتبدیل کلام اﷲ  کی دستاویز جو بالقصد مغضوب کی جگہ مغظوب، مغذوب، مغزوب پڑھے اُس کی نماز بلا شبہہ فاسد اور وہ پڑھنے والے مغضوب ومفسد،تو یہ سب فتوٰی اس کے حق میں بیکار و نامؤید ۔علامہ طحطاوی حاشیہ مراقی الفلاح میں فرماتے ہیں۔

محل الاختلاف فی الخطأ والنسیان اما فی العمد فتفسد بہ مطلقا بالاتفاق اذا کان مما یفسد الصلاۃ اما اذکان ثناء فلا یفسد ولو تعمد ذلك افادہ ابن امیرالحاج[3]۔

محلِ اختلاف خطاء ونسیان کی صورت میں ہے،رہا عمدًا کا معاملہ تو اس صورت میں مطلقًا بالاتفاق نماز فاسد ہوگی بشرطیکہ وہ ایسی قرأت میں ہو جس سے نماز فاسد ہوسکتی ہو اور اگرایسا معاملہ ثناء میں ہوا تو نماز فاسدنہ ہوگی اگرچہ عمدًا ہوابن امیر الحاج نے اس طرح بیان کیا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی احکام زلۃ القاری مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٤٧٨

[2] المنح الفکریۃ شرح مقدمہ جزریۃ باب التحذیرات  مطبوعہ تجارت الکتب بمبئی ص٤٣

[3] حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی باب ما یفسد الصلوٰۃ مطبوعہ نور محمد کتب خانہ ص١٨٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن