دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

دوم: قاری سے بے قصد تبدیل اگرض مشابہ د بلکہ عین د ہُوا تو اس پر مطلقًا فسادِ نماز کا حکم غلط و فاسد ہے،عبارت امام قاضی میں اگر ذکر ہے تو صرف ایك لفظ کا نہ کہ بر بنائے تباین صوت و سہولت تمیز ، حکم مطلق ،حنفیہ کرام کا اصل مذہب یعنی مذہب مہذب امام محمد رضی اﷲ  عنہ کہ جماہیر محققین نے اُسی کی تصحیح کی اُس پر اعتماد فرمایا ،خود واضح وآشکار کہ اس میں صرف اصلاح و فساد معنی پر بنائے کار تو جہاں ض کی جگہ د پڑھ جانے سے معنی نہ بگڑ یں فساد ہر گز نہ ہوگا

مثل افید وابتضمین معنی المن والانعام فی قولہ تعالٰی افیضوا علینا من الماء ومثل اکواب مود وعۃ موضع موضوعۃ ورادیۃ مردیۃ مکان راضیۃ مرضیۃ کما بیناہ فی نعم الزاد۔

جیسا کہ اﷲ  تعالٰی کے ارشاد گرامی افیضواعلینا من الماء میں افیضواکی جگہ افیدواجواحسان و انعام کے معنی پر مشتمل ہے اور اکواب موضوعۃکی جگہ اکواب مودعۃ اور راضیۃ مرضیۃ کی جگہ رادیۃ مردیۃپڑھناجس پر تفصیلی گفتگو ہم نعم الزاد میں کرچکے ہیں۔(ت)

یہ علمائے متاخرین کہ عوام کی ہرآسانی کے لئے عسر و یسر تمیز کا لحاظ رکھتے ہیں کیا آسانی تمیز کی حالت میں مطلقًا حکم فساد دیں گے اگر چہ معنی معتبر نہ ہوں یہ اصل مذہب سے آسانی ہوئی یا اور شدت وگرانی نہیں،ان کاحکم قطعًا اس صورت میں مقصود جہاں معنی بگڑیں اور ان حرفوں میں تمیز آسان ہو ،دیکھنے والے اگر کلمات علما پرنظر رکھتے اس امر کے نصوص واضح ملتے، یہی امام اجل قاضی خان اپنے اس فتاوٰی میں فرماتے ہیں:

اذااخطأ بذکر حرف مکان حر ف کلمۃ ولم یتغیر المعنی بان قرأ ان المسلمون ان الظالمون وما اشبہ ذلك لم تفسد صلٰوتہ لانہ لا یغیر المعنی ، وان ذکر حرفا مکان حرف وغیرالمعنی فان امکن الفصل بین الحرفین من غیر مشقۃ کالطاء مع الصاد فقرأ الطالحات مکان الصلحٰت تفسد صلٰوتہ عند  الکل، وان کان لایمکن

جب خطا ءً ایك حرف کی جگہ دوسرا حرف ایك کلمہ میں پڑھ دیا لیکن معنی میں تبدیلی واقع نہ ہوئی مثلًا ان المسلمون اور ان الظالمون اسی کی طرح دیگر مقامات ،تو نماز فاسد نہ ہوگی کیونکہ اس سے معنی متغیر نہیں ہوتا اور اگر ایك حرف کی جگہ دوسرا حرف پڑھنے سے معنی میں تبدیلی آجائے تو اگر دونوں حروف کے درمیان بغیر مشقت کے امتیاز ممکن تھا جیسے طا اور صاد یعنی صالحات کی جگہ طالحات پڑھا تو تمام کے نزدیك اس کی نماز فاسد ہوجائیگی اور اگر

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن