دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ثانیا: ضاد مشابہ ظا کے ، نہ دال کے ، میان ضاد ودال کے صفتوں کا فرق ہے جب ضادو دال میں صوتًا تغایر ہے تو فصل اُن میں بلا مشقت ممکن۔

فتوٰی ندوہ کی عبارت یوُں ہے: ایسی صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی کہ ضاد ودال دو حرف متغایر المعنٰی ہیں جن میں امتیاز بلا مشقت ممکن اور ایسی صورت میں فقہاء فسادِنماز کو لکھتے ہیں شامی کہتے ہیں:

اذا ذکر حرفا مکان حرف وغیرالمعنی ان امکن الفصل بینھما بلا مشقۃ تفسد والایمکن الا بمشقۃ کالظاء مع الضاد قال اکثرھم لا تفسد١[1]۔(ملخصًا)

جب کسی حرف کی جگہ دوسرا بولا جائے اور معنی بدل جائے اگر ان کے درمیان امتیاز بغیر مشقت ممکن نہ ہو جیسا کہ ظا اورضاد کا معاملہ ہے، تو اکثر علماء نے کہا ہے کہ نماز فاسد نہ ہوگی۔(ت)

پانچ فتووں کا حاصل تو صرف اسقدر ہے اور ایك یعنی پانچویں میں اتنا بیان اورہے کہ ظآلین پڑھنا بھی غلط ہے لیکن چونکہ ان میں تشابہ صوتی ہے اور امتیاز متعسر اکثر فقہاء کے نزدیك نماز فاسد نہیں ہوتی لیکن تعمد یہاں بھی مفسد ہے، یہی مذہب مختار ہے کما فی البزازیۃ (جیساکہ بزازیہ میں ہے ۔ت) ان فتووں کا کیا حال ہے اور یہ ان لوگوں کے موافق وموید ہیں یا نہیں، اور جولوگ ض ہی کا قصد کریں اورض سمجھ کر پڑھیں مگر بوجہ عدم قدرت صاف ادا نہ ہو اور سننے میں دال سے مشابہ ہو تو ان کی نماز ہوگی یا نہیں ؟ اور جو قصدًا ض کو ز پڑھے اُس کی نماز کا کیاحکم ہے؟ اور ہنگام تغیر حرف و تفاوت معنی میں جو حکم فساد ہے وہ صرف ض و د و ظ ہی خاص ہے یا باقی حروف مثل (ا،ع،ت،ط،س،ث،ص،ح،ہ) کو بھی عام ہے اگر عام ہے تو آج کل یہ جھگڑا اسی حرف میں کیوں ہے جواب مختصر ہو کہ عوام مطول کو نہیں پڑھتے ۔بینواتو جروا۔

الجواب:
اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بسم اﷲ  الرحمٰن الرحیم

الحمد ﷲ  الذی نزہ سبیل الرشاد عن تحریف کل صاد ، وعد بالعذاب من حاد وضاد والصلٰوۃ والسلام علی الکریم الجواد علی مولی العباد مولی المراد واٰلہ الاسیادوصحبہ الا مجاد ما اھملت الصاد واعجمت الضاد ، کشف صواب وایضاح جواب کو چند مجمل جملے


 

 



[1] ردالمحتار، مطلب مسائل زلۃ القاری، مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن