30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجام الصّاد عن سُنن
الضّاد۱۳۱۷ھ
(ضاد کے طریقوں
سے روکنے والے منہ میں لگام دینا)
مسئلہ نمبر ٤٧٧: ازدربھنگہ محلہ اسمٰعیل گنج ڈاك خانہ لہریا سرائے مرسلہ مولوی محمد ٰیسین صاحب ١٠ جمادی الاخری ١٣١٧ھ
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ ان اطراف بنگالہ وغیرہ میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوئے ہیں کہ ض معجمہ کو قصدًا ظ یاذ بلکہ ز معجمات پڑھتے ہیں اور اسی کا دوسروں کو امر کرتے ہیں اور عام عوام ہندوستان میں جس طرح یہ حرف ادا کیا جاتا ہے جس سے بوئے دال مہملہ پیدا ہوتی ہے اُس سے نماز مطلقًا فاسد و باطل بتاتے ہیں اور اپنے دعووں کی سند میں اہل ندوہ وغیرہ ہندیان زمانہ کے چھ ٦ فتوے دکھاتے ہیں جن کا خلاصہ کلام و محصل مرام نماز میں ض کو مشابہ د مہملہ پڑھنے پرحکم ِ فساد اوراس پر ان دو وجہ سے استناد ہے:
اوّلًا: فی فتاوٰی قاضی خان:
|
ولو قرأالظآلین بالظاء وبالذال لاتفسد صلاتہ ولوقرأ الدالین بالدال تفسد[1]۔ |
اگر الضآلین کو الظآلین یا الذآلین پڑھا جائے تو نماز فاسد نہ ہوگی اگر دآلین میں دال کے ساتھ پڑھا تو فاسد ہو جائے گی۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع