30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بتبتیین الحرف و حفظ الوقوف واشباع الحرکات ترتیلا ھو تاکید فی ایجاب الامر بہ وانہ لا بد منہ للقاری ١[1]۔ |
کہ اطمینان کے ساتھ حروف جدا جدا ،وقف کی حفاظت اور تمام حرکات کی ادائیگی کا خاص خیال رکھنا"ترتیلا"اس مسئلہ میں تاکید پیدا کررہا ہے کہ یہ بات تلاوت کرنے والے کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے :
|
یمد اقل مدقال بہ القراء والاحرم لترك الترتیل الما موربہ شرعاط٢[2]۔ |
اسے تھوڑا لمبا کرکے پڑھا جائے قراء کا یہی قول ہے ورنہ مامور بہ ترتیل کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ شرعًا حرام ہے ط(ت) |
سیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ ایك شخص کو قرآن عظیم پڑھا رہے تھے اس نے انما الصدقٰت للفقراء کوبغیر مد کے پڑھا ،فرمایا: ماھٰکذا اقرأنیھا رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(مجھے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یوں نہ پڑھایا) عرض کی: آپ کو کیا پڑھایا؟فرمایا: اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ[3]۔مد کے ساتھ ادا کرکے بتایا رواہ سعید بن منصور فی سنتۃ و الطبرانی فی الکبیر بسند صحیح(اسے سعید بن منصور نے اپنی سنن اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ت)اتقان میں ہے :
|
قد اجمع القراء علی مد نوعی المتصل و ذی الساکن اللازم وان اختلفو ف مقدارہ واختلفو فی النوعین الاخریین و ھما المتفصل وذو الساکن العارض وفی قصرھما[4]۔ |
تمام قراء مدتصل کی دونوں انواع مد متصل اور ساکن لازم پر متفق ہیں اگر چہ ان کی مقدار میں انھوں نے اختلاف کیاہے مد کی آخری دو انواع میں اور و مدمنفصل اور ساکن عارض میں اور ان دونوں کی قصر میں بھی اختلاف ہے ۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع