دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیۡلًا ؕ﴿۴ وروی ابو داؤد وغیرہ عن ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نعتت قرأۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قرأۃ مفسرۃ حرفا حرفا[1]۔

ارشاد ہے قرآن کو خوب ترتیل کے ساتھ پڑھو، اور ابو داؤد نے حضرت ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی قرأۃ کی صفت کے بارے میں یوں بیان کیا ہے کہ آپ اس طرح تلاوت فرماتے کہ قرأت مفسر ہوتی اور ایك ایك حرف جدا جدا معلوم ہوتاتھا الخ(ت)

حدیث میں ہے :

لاتنثروہ نثرالدقل ولا تھذوہ ھذا الشعر قفواعند عجائبہ وحرکوہ بہ القلوب ولا یکون ھم احدکم اٰخر السورۃ [2]۔

یعنی قرآن کو سُوکھے چھوہاروں کی طرح نہ جھاڑو(جس طرح ڈالیاں ہلانے سے خشك کھجوریں جلد جلد جھڑ جھڑ پڑتی ہیں اور شعر کی طرح گھاس نہ کاٹو ،

عجائب کے پاس ٹھہرتے جاؤ اوراپنے دلوں کو اُس سے تدبر سے جنبش دو اور یہ نہ ہو کہ سورت شروع کی تو اب دھیان اسی میں لگا ہے کہیں جلد اسے ختم کریں۔

رواہ ابوبکر الآجری فی کتاب حملہ القراٰن وعن طریقہ البغوی فی المعالم عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ من قولہ والدیلمی مثلہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ والعسکری فی المواعظ من حدیث امیر المؤمنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ انہ سئل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن قولہ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیۡلًا ؕ﴿۴قال فذکرہ۔

اسے امام ابوبکر آجری نے"کتاب حملۃ القرآن"میں نقل کیا ہے، اور امام بغوی نے معالم میں اسے حضرت عبداﷲ بن مسعودکا قول اور دیلمی نے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا عسکری نے المواعظ میں حضرت امیر المؤمنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کے حوالے سے بیان کیاکہ نبی اکرمصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اﷲ تعالٰی کے ارشاد گرامی ورتل القراٰن ترتیلا کے بارے میں پُوچھا گیا تو آپ نے مذکورہ الفاظ میں تشرح فرمائی(ت)

 


 

 



[1] الاتقان فی علوم القرآن النوع الخامس والثلاثو ن فی آداب تلاوۃ الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/١٠٦

[2] الاتقان فی علوم القرآن بحوالہ الاخبری فی حملۃ القرآن فی آداب تلاوۃ الخ  مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/١٠٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن