30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کما قال اﷲ تعالٰی وَرَتَّلْنٰہُ تَرْتِیۡلًا ﴿۳۲﴾ [1]ای انزلناہ نجما نجما علی حسب ما تجددت الیہ حاجات العباد ومثلہ قولہ تعالٰی وَقُرْاٰنًا فَرَقْنٰہُ لِتَقْرَاَہٗ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکْثٍ وَّ نَزَّلْنٰہُ تَنۡزِیۡلًا ﴿۱۰۶﴾[2]۔ |
جیسا کہ اﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے ورتلناہ ترتیلا یعنی ہم نے اسے بندوں کی ضرورت کے مطابق تھوڑا تھوڑا نازل فرمایاہے، اسی طرح اﷲ تعالٰی کا یہ فرمان ہے ہم نے قرآن کو تھوڑا تھوڑا کرکے نازل فرمایا تاکہ آپ لوگوں پر پڑھیں ٹھہر ٹھہر کر اور ہم نے اسے تدریجًا نازل فرمایا۔(ت) |
الفاظ بہ تفخیم ادا ہوں حروف کو اُن کی صفات شدّت و جہر و امثالہا کے حقوق پورے دئے جائیں اظہار و اخفا و تفخیم و ترقیق وغیرہا محسنات کا لحاظ رکھا جائے یہ مسنون ہے اور اسکا ترك مکروہ و ناپسند اور اسکا اہتمام فرائض و واجبات میں تراویح اور تراویح میں نفل مطلق سے زیادہ جلالین میں ہے : رتل القراٰن تثبت فی تلاوتہ[3] (رتل القراٰن کا معنی قرآن کی ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرنا ہے۔ت) کمالین میں ہے :
|
ای تان واقرأ علی تؤدۃ من غیر تعجل بحیث یتمکن السامع من عداٰیاتہ وکلماتہ [4]۔ |
یعنی قرآن مجید کو اس طرح آہستہ اور ٹھہر کر پڑھو کہ سننے والا اس کی آیات و الفاظ گن سکے۔(ت) |
اتقان امام سیوطی میں برہان امام زرکشی سے ہے :
|
کمال الترتیل تفخیم الفاظ والابانۃ عن حروفہ وان لا یدغم حرف فی حرف وقیل ھذا اقلہ ٥[5]۔ |
کمال ترتیل یہ ہے الفاظ میں تفخیم (حرف کو پُر کرکے پڑھنا) اورحروف کو جدا جدا کرکے پڑھا جائے ،ایك حرف کو دوسرے حرف سے نہ ملایا جائے ۔بعض نے کہا یہ ترتیل کا کم درجہ ہے۔(ت) |
اُسی میں ہے:
|
یسن الترتیل فی قرأۃ القراٰن قال اﷲ تعالٰی |
قرأت قرآن میں ترتیل سنّت ہے جیسا کہ اﷲ تعالٰی کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع