دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مسلمانوں پر لازم کہ اُس کا مخرج صحیح سے اداکرنا سیکھیں اور کوشش کریں کہ ٹھیك ادا ہو اپنی طرف سے نہ ظاد کا قصد کریں نہ دواد کا دونوں محض غلط ہیں اور جب اس نے حسبِ وسع وطاقت جہد کیا اورحرف صحیح ادا کرنے کا قصد کیا پھر کچھ نکلے اس پر مواخذہ نہیں لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ [1]۔(اﷲ تعالٰی کسی ذی نفس کو اسکی طاقت سے بڑھ کر مکلف نہیں ٹھہراتا۔ت)

خصوصًا ظاء سے اس حرف کا جُدا کرنا تو سخت مشکل ہے پھر ایسی جگہ ان سخت حکموں کی گنجائش نہیں تکفیر ایك امرِ عظیم ہے۔ لا یخرج الانسان من الاسلام الاحجود ما ادخلہ فیہ (انسان کو اسلام سے خارج نہیں کرتی مگر جب اس چیز کا انکار کرے جو اسے دین میں داخل کرتی ہے(ت)۔اور جمہور متاخرین کے نزدیك فسادنماز کا بھی حکم نہیں۔

فی ردالمحتار ان کان الخطأ بابدال حرف بحرف فان امکن الفصل بینھما بلا کلفۃ کالصاد مع الطاء فاتفقوا علی انہ مفسد و ان لم یکن الا بمشقۃ کالظاء مع الضاد فاکثرھم علی عدم الفساد لعموم البلوی ٢[2]۔اھ ملخصا۔ وفی الدر المختار الامایشق تمیزہ کالضاد والظاء فاکثرھم لم یفسدھا[3]۔

ردالمحتار میں ہے اگر ایك حرف کو دوسرے حرف سے بدل کر خطا کرے تو ان دوکے درمیان بغیر مشقت کے امتیاز ممکن ہو جیسا صاد اور طاء کے درمیان تو سب کا اتفاق ہے کہ نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر امتیاز کرنے میں مشقت ہو مثلًا ظاء اور ضاد،تو اکثر علماء کی رائے یہی ہے عموم بلوی کے پیشِ نظر نماز فاسد نہ ہوگی اھ ملخصا۔ اور درمختارمیں ہے مگر جن حروف میں امتیاز مشکل ہو جیسے ضاد اور ظاء تو اکثر کے نزدیك نماز فاسد نہ ہوگی۔(ت)

اور ائمہ متقدمین بھی علی الاطلاق حکم فساد نہیں دیتے عجب کی بات ہے کہ ابنائے زمانہ ان باتوں میں بے طورجھگڑتے اور ایك دوسرے کی تکفیر کرتے ہیں حالانکہ اصول ایمان و امہات عقائد میں جو فتنے طوائف جدید ملا رہیں ہے ان سے کام نہیں رکھتے اور لطف یہ ہے کہ وہ جہال جن سے سہل حرف بھی ٹھیك ادا نہیں ہوتے ضاد اور دوادپر کٹے مرتے ہیں۔اﷲ تعالٰی ہم اہل اسلام کو نیك توفیق عطا فرمائے ۔ ہاں اگر کوئی معاند بد باطن بقصد تغییر کلام اﷲو تبدیل وحی منزل من اﷲ اس حرف خواہ کسی حرف کو بدلے گا تو وہ بےشك اپنے اس قصد خبیث کے سبب حکمِ کفر کا مستحق ہوگا۔ اس میں ظاد و دواد


 

 



[1] القرآن ٢/٢٨٦

[2] ردالمحتار مطلب مسائل زلۃ القاری مصطفی البابی مصر ١/٤٦٦

[3] دُرمختار ، باب ما یفسدالصلٰوۃ الخ ، مجتبائی دہلی، ١/٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن