30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الحسن أثبتھا وان کان فیھا ذلك ١[1] اھ واﷲ تعالٰی اعلم |
مستحب ہونے پر یہ اعتراض کہ نظمِ نماز میں تبدیلی کا باعث بنیں گے تب ہوسکتاہے جب اس کی حدیث ضعیف ہو، پس جب اس کی حدیث درجہ حسن پر فائز ہوچکی تو اس کا اثبات ہوگیا اگرچہ اس میں وہ معمولات ہو ں (جو اس نماز میں مذکور ہیں) اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ نمبر ٤٦٦: ٢٨ ربیع الآخر ١٣١١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرح متین اس مسئلہ میں کہ زید کو متولی صاحب اور اہلِ محلہ نے جو نماز پڑھنے مسجد میں آتے ہیں امام کیا اور زید حرفوں کو مخارج سے ادا کرتا ہے اب اس میں چند آدمی یہ کہتے ہیں کہ تم ضاد نہیں پڑھتے بلکہ ضاد کو مشابہ ظاء کے پڑھتے ہو ،اور زید کہتا ہے کہ میں مخارج سے ادا کرتا ہوں اور تم لوگ زبان کو دانتوں سے لگا کر نکالتے ہوئے"د"ہے اور میں داڑھ سے زبان کی نوك لگاکر نکالتا ہوں وہ"ضاد"ہے اور ایك شخص کبھی نماز پڑھا دیتا ہے وہ ضاد کو مخارج"د"سے ادا کرتا ہے آیا ان میں کس کے پیچھے نماز جائز ہوگی صاف صاف فرمایئے کلام اﷲ وحدیث رسول اﷲ سے بینوا توجروا۔
الجواب:
ظاد اور دُواد محض غلط ہیں اسکا مخرج بھی نہ زبان کو دانتوں سے لگا کر ہے نہ زبان کی نوك داڑھ سے لگا کر بلکہ اس کا مخرج زبان کی ایك طرف کی کروٹ اُسی طرف کی بالائی داڑھوں سے مل کر درازی کے ساتھ ادا ہونا اور زبان اوپر کو اُٹھ کر تالو سے ملنا اور ادا میں سختی و قوت ہونا ہے اس کا مخرج سیکھنا مثل تمام حرفوں کے ضروری ہے ، جو شخص مخرج سیکھ لے اور اپنی قدرت تك اس کا استعمال کرے اور ظ یا د کا قصد نہ کرے بلکہ اسی حرف کا حق جو عزوجل کی طرف سے اُترا ہے پھر جوکچھ نکلے بوجہ آسانی صحتِ نماز پر فتوٰی دیا جائے گا۔واﷲ تعالی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٤٦٧: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص نماز میں ضاد کو مشتبہ بظاء پڑھے تو اس کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟ اور اس شخص کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
اللھم ھدایۃ الحق والصواب
یہ حرف دشوار ترین حرف ہے اور اس کی ادا خصوصًا عجم پر کہ اُن کی زبان کا حرف نہیں، سخت مشکل ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع