30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ جو خلاف قصد ہے اختیاری نہیں اور جو اختیاری نہیں اس پر حکم جاری نہیں اور اگر اپنی طرف سے خاص ارادہ احد الاغلاط کاحکم دیجئے تو یہ وہی تعمد غلط ہے کہ یقینًا ممنوع ولہذا علامہ شامی قدس سرہ السامی نے عبارت تاتار خانیہ:
|
اذالم یکن بین الحرفین اتحاد المخرج ولا قربہ الا ان فیہ بلوی العامۃ کالذال مکان الضاد والزاء المحض مکان الذال والظاء مکان الضاد ولا تفسد عند بعض المشائخ اھ |
جب دو۲ حرفوں کے درمیان اتحاد مخرج اور قرب مخرج نہ ہو مگر اس صورت میں جب عمومِ بلوی ہو مثلًا ذال ضاد کی جگہ اور زا ذال کی جگہ اورظاء ضاد کی جگہ پڑھا تو بعض مشائخ کے نزدیك نماز فاسد نہ ہوگی۔اھ (ت) |
نقل کرکے فرمایا
|
قلت فینبغی علی ھذاعدم الفساد فی ابدال الثاء سینا والقاف ھمزۃ کما ھو لغۃ عوام زماننا فانھم لایمیزون بینھما و یصعب علیھم جدا کالذال مع الزاء ولا سیما علی قول القاضی ابی عاصم وقول الصفار وھذا کلہ قول المتأخرین و قد علمت انہ اوسع وان قول المتقدمین احوط قال فی شرح المنیۃ وھوالذی صححہ المحققون وفرعواعلیہ فاعمل بماتختار والاحتیاط اولی سیما فی امر الصلٰوۃ التی ھی اول ما یحاسب العبد علیھا[1]۔ |
میں کہتا ہوں اس کے مطابق ان صورتوں میں فساد نہیں ہونا چاہئے جبکہ کوئی شخص ثاء کی سین ،قاف کی جگہ ہمزہ پڑھے جیسا کہ ہمارے دور کے عوام کی زبان ہے وہ ان کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کرتے اور یہ ان پر نہایت دشوار ہے جیسا کہ ذال اور زا میں فرق کرنا خصوصًا قاضی ابو عاصم اورصفار کے قول پر ،اور یہ تمام متاخرین کا قول ہے اور آپ جان چکے کہ اس میں کافی وسعت ہے اور متقدین کا قول احوط ہے، شرح منیہ میں فرمایا اسی کو محققین نے صحیح کہا اور اسی پر انہوں نے تفریع بٹھائی پس مختار پر عمل کرو ،اور احتیاط اولٰی ہے خصوصًا نماز کے معاملات میں کیونکہ بندے سے اسی کے بارے میں سب سے پہلے سوال ہوگا(ت) |
اس تحقیق انیق سے ظاہر ہوا کہ تعمدنہ ظاد کا جائز نہ دُواد کاکہ نہ وہ ظا ہے نہ دال مفخم اور بعد قصد ض وارادہ حرف صحیح و استعمال مخرج معین براہ غلط جو کچھ ادا ہو تیسیرًا صحت نماز پر فتوٰی لتعسر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع