30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محیط میں ہے:
|
سئل الامام الفضلی عمن یقرأالظاء المعجمۃ مکان الضاد المعجمۃ اوعلی العکس فقال لا تجوز امامتہ ولو تعمد یکفر[1]۔ |
امام فضلی سے سوال کیا گیا کہ اس شخص کا کیا حکم ہے جس نے ضاد کی جگہ ظاء یا اس کے بالعکس پڑھا تو انہوں نے (جواب میں) فرمایا ایسے شخص کی امامت جائز نہیں، اور اگر ایسا عمدًا کرے تو کافر ہوگا۔(ت) |
منح الروض میں ہے: کون تعمدہ کفرالاکلام فیہ [2](ایساعمدًا کرنا کفر ہے اس میں کسی کو کلام نہیں الخ ۔ت)
پس جز مًا لازم کہ ہر حرف میں خاص حرف منزل من عنداﷲ ہی کی اداکا قصد کریں اُسی کے مخرج سے اسے نکالنا چاہیں پھر بوجہ عسر حرف و قصور لسان اگر غلط ادا ہو تو مثل ض میں کہ اعسر الحروف ہے۔تیسیراعلی الامۃ فتوٰی بعض متاخرین پر عمل کرکے صحتِ نماز کا حکم دینا معیوب نہیں بلکہ محبوب ہے کہ شارع علیہ السلام کو یسروآسانی مطلوب و مرغوب ہے۔
|
قال المولی سبحنہ وتعالٰی یُرِیۡدُ اللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الْعُسْرَ۫[3] وقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یسراو لاتعسروا وبشروا ولاتنفروا [4] اخرجہ الائمۃ احمد و الشیخان عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
اﷲ سبحانہ وتعالٰی کا ارشاد ہے اﷲ تمھارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتا ہے اور وہ تمھارے ساتھ تنگی کا ارادہ نہیں کرتا اورنبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ آسانی پیدا کرو ،مشکل وتنگی پیدا نہ کرو ،خوشخبری دو، نفرت نہ پھیلاؤ۔ اس حدیث کو امام احمد، امام بخاری اورمسلم نےحضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت) |
پھر ایسی حالت میں عندالانصاف اشتراك صفات خواہ اشتباہ اصوات کسی کی تخصیص نہیں ہوسکتی
[1] منح الروض شرح فقہ اکبر لملّا علی قاری فصل فی القرأءۃ والصّلوٰۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۱۶۷
[2] منح الروض شرح فقہ اکبر لملّا علی قاری فصل فی القرأءۃ والصّلوٰۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۱۶۷
[3] القرآن ۲/ ۱۸۵
[4] صحیح البخاری باب قول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یسروا ولا تعسرواالخ مطبوعہ اصح المطابع قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع