30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اٰیات لیس فیھا تلك الحروف یتخذ الا فاتحۃ الکتاب فانہ لا یدع قرأتھا فی الصلٰوۃ [1] انتھی اقول ولا منشأ لاستثناء الفاتحہ الا الاختلاف فی رکنیتھا فیترأای لی تقیید ذلك فی المکتوبات بالاولیین حتی لو قرأفی الاخریین فسدت واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
آیات کا پڑھنا ممکن ہو جن میں ایسے حروف نہیں تو وہ انھیں پڑھ لے ماسوا فاتحہ کے ، کیونکہ اس کی قرأت نماز میں ترك نہیں کی جاسکتی انتہی ۔ میں کہتا ہوں یہاں فاتحہ کا استثناء اس لئے ہے کہ اس کی رکنیت میں اختلاف ہے پس مجھ پر یہ با ت واضح ہوئی کہ اسے فرض کی ابتدائی دو۲ رکعتوں کے ساتھ مقید کرنا ضروری ہے حتٰی کہ اگر آخری دو ۲ رکعتوں میں پڑھے گا تو نماز فاسد ہوجائے گی ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ نمبر۴۵۷: از سہسرام مرسلہ مولوی محمد نورصاحب ولایتی ۱۳۰۹ھ
خلاصہ فتوٰی مرسلہ مولوی صاحب مذکور کہ بہر تصدیق نزد فقیر آمدہ
ماہرین شریعت پر پوشیدہ نہ رہے کہ ضاد کا مشتبہ الصوت ہونا ساتھ ظائے معجمہ کے جملہ کتب تفسیر و فقہ و صرف و تجوید سے ثابت ہے کہ بخلاف دال کے ضاد اور دال میں سات صفتوں کا فرق ہے اور قاعدہ کلیہ جملہ کتبِ فقہیہ کا یہ ہے کہ جن دونوں حرفوں میں فرق بآسانی ممکن ہے اُس کے بدل جانے سے نماز فاسد ہوتی ہے اور اگر فرق دو حروف میں مشکل ہے تو اکثر کا مذہب یہ ہے نماز فاسد نہیں ہوتی اور یہی مذہب متاخرین کا معتدل و پسندیدہ ہے او ر مذہب متقدمین کا یہ ہے کہ ضاد کے ظاء پڑھنے سے بھی نماز فاسد ہوتی ہے پس لفظ ولاالضالین کی جگہ دالین پڑھنے سے سب کے نزدیك نماز فاسد ہوتی ہے اور ظاء پڑھنے سے اکثر کے نزدیك فاسد نہیں ہوتی ،اور اسی پر فتوٰی ہے، حاصل یہ کہ جس شخص سے مخرج ضاد کا نہ آوے وہ ظاء پڑھے ھذاھوالحق والصواب تو مسلمانوں کو چاہئے کہ بہت جلد اس کے عامل ہوجائیں واﷲ اعلم بالصواب فی الواقع بمذہب مختار جمہور ضاد کی ظاء پڑھے یا ذال نماز فاسد نہ ہو گی واﷲ اعلم ۔
ابو الحسنات محمد عبدالحَی لکھنوی
الجواب:
اللھم ھدایۃ الحق والصواب- بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
اس قدر تجوید جس کے باعث حروف کوحرف سے امتیاز اور تلبیس و تبدیل سے احتراز حاصل ہو واجبات عینیہ و اہم مہمات دینیہ سے ہے آدمی پر تصحیح مخارج میں سعی تام اورہر حرف میں اُس کے مخرج سےٹھیك ادا کرنے کا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع