30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ایجاب الجھد ماکان یرجی التعلم ولو رجاء ضعیفا، فاذاأیس تحقیقا لاتبر ماوسعہ الترك لا یکلف اﷲ نفسا الا وسعھا و فیہ رعایۃ الجانبین ویؤید عدم خزانۃ الاکمل اذا قرأمکان الظاء ضادااومکان الضاد ظاء فقال القاضی المحسن الاحسن یقال ان تعمد ذلك تبطل صلٰوتہ عالما کان او جاھلا وان جری علی لسانہ اولم یکن یمیز بین الحرفین فظن انہ ادی الکلمۃ کما ھی جازت صلاتہ وھو قول محمد بن مقاتل وبہ کان یفتی الشیخ اسمعیل الزاھد لان السنۃ الاکراد و اھل السوادوالاتراك غیر طائعۃ فی مخارج ھذہ الحروف وفی ذلك حرج عظیم والظاھر ان ھذامجمل مافی جمیع الفتاوٰی [1] اھ با ختصار ،فقد عذرھم بعجزھم ولم یلزمھم ادامۃ جہد لئن تبتعت فعساك تجد شواھدہ بوفر وکثر واﷲ یحب الیسر ویقبل العذر وھو سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
تکلفًا بدلا جاسکتا ہے اور بعض غیر متوقع چیزوں کو آسانی سے بجا لایا جا سکتا ہے شاید قول فیصل یہ ہوکہ اس وقت تك کوشش واجب ہے جب تعلم کے ذریعے تبدیلی کی امید ہو اگر چہ ضعیف سی امید ہی سہی ، اور جب یقینا نا امیدی ہوجائے تو اب ترك کی گنجائش کا نہ ہونا زیادتی ہے، اﷲ تعالٰی کسی ذات کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، اور اس میں جانبین کی رعایت ہے اور دائمی طور پر کوشش کا واجب نہ ہونا بھی اس کی تائید کرتا ہے۔حلیہ میں خزانۃ الاکمل کے حوالے سے کہ ظاء کی جگہ ضاد یا ضاد کی ظاء پڑھا تو قاضی محسن نے کہا کہ احسن یہ ہے کہ اگر ایسا عمدًا کیا تو کہا جائے نماز باطل ہوگئی خواہ وہ شخص عالم ہو یا جاہل، اور اگر زبان پر ازخود جاری ہوگیا یا وہ ان دونوں حروف کے درمیان امتیاز نہیں کرسکتا کہ وہ سمجھ رہا ہے کہ کلمہ اسی طرح ادا ہوگیا جس طرح ہونا چاہئے تھا تو اسکی نماز درست ہوگی، اور یہی محمد بن مقاتل کا قول ہے، اور اسی پر شیخ اسماعیل الزاہد نے فتوٰی جاری کیا ، کیونکہ کرد،اہل سواد(عراق) اور ترك کے لوگوں کی زبانیں ان حروف کے مخارج کی صحیح ادائیگی نہیں کر سکتیں ، اور اس میں حرج عظیم ہے اور ظاہر یہ ہے یہ تمام فتاوٰی کے بیان کا اجمال ہے اھ مختصرًا پس ان کو عجز کے پیش نظر معذور گردانا اور ان پر دائمی کوشش لازم نہیں کی، اگر آپ محنت سے تلاش کریں گے تو بہت سے اسکے شواہد آپ کو مل جائیں گے۔اﷲ تعالٰی آسانی کو پسند کرتا ہے اور عذر قبول فرماتا ہے ، اور وُہ پاك ذات ہی سب سے زیادہ جاننے والی ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع