دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ردالمحتار میں ہے:

لا تفسد فی الکل وبہ یفتی ۔بزازیہ و خلاصہ [1]

ان تمام صورتوں میں نماز فاسد نہ ہوگی اور اسی پر فتوٰی ہے ۔بزازیہ و خلاصہ (ت)

اگرچہ علمائے متقدین و خود ائمہ مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہم درصورت فساد معنی فساد نماز مانتے ہیں اور یہی من حیث الدلیل اقوی ،اور اسی پر عمل احوط واحری ۔

فی شرح منیۃ الکبیر ھو الذی صححہ المحققون وفرعواعلیہ الفروع فاعمل بما تختار والاحتیاط اولی سیما فی امرالصلٰوۃ التی ھی اول مایحاسب العبد علیھا۔[2] (ملخصا)

شرح منیہ کبیر میں ہے کہ اسی کو محققین نے صحیح قرار دیا اور اسی فروع کو ذکر کیا پس تو اپنے مختار پر عمل کر اوراحتیاط بہر صورت ہر مقام پر بہتر ہے خصوصًا نماز میں، کیونکہ یہی وہ عمل ہے جس کے بارے میں بندے سے سب سے پہلے پوچھ ہوگی(ملخصا۔ت)

اور وقف و وصل کی غلطی کوئی چیزنہیں یہاں تك کہ اگر وقف لازم پر نہ ٹھہرا بُرا کیا مگر نمازنہ گئی۔

فی العلمگیریۃ ان وصل فی غیرموضع الوصل کما لولم یقف عند قولہ اصحب النار بل وصل بقولہ الذین یحملون العرش لاتفسد لکنہ قبیح ھکذا فی الخلاصۃ [3]۔

فتاوٰی عالمگیری میں ہے اگر قاری نے وہاں وصل کیا جہاں وصل کا مقام نہ تھا جیسا کہ قاری نے وقف نہ کیا اﷲ تعالٰی کے ارشاد"اصحٰب النار"پر بلکہ"الذین یحملون العرش"کے ساتھ ملا دیا تو نماز فاسد نہ ہو گی البتہ یہ عمل بُرا ہے۔خلاصہ میں اسی طرح ہے۔(ت)

حلیہ میں ہے:

صرح غیر واحد منھم صاحب الذخیرۃ علی ان الفتوی علی عدم الفساد بکل حال لان فی مراعاۃ الوقف والوصل والابتداء

متعدد علماء جس میں صاحبِ ذخیرہ بھی ہے نے اس بات کی تصریح فرمائی کہ ہر حال میں عدمِ فساد پر فتوٰی ہے کیونکہ وقف ، وصل اور ابتداء کی

 


 

 



[1] ردالمحتار باب ما یفسد الصلوٰۃ مطبوعہ مصطفی البابی ۱/ ۴۶۷

[2] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فوائد من زلۃ القاری  مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۴۹۳

[3] فتاوٰی ہندیۃ الفصل الخامس فی زلۃ القاری مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱/ ۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن