دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

عن سفیان بن عیینہ عن ابن طاؤس عن ابیہ عن زید عن ثابت عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال من قرأخلف الامام فلا صلٰوۃ لہ [1]۔یعنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی وعلیہ وسلم فرماتے ہیں :امام کے پیچھے پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوتی۔

حدیث ۱۵: محمد ایضااخبرنا داؤد بن قیس الفراء المدنی اخبرنی بعض ولد سعد بن ابی وقاص انہ ذکرلہ ان سعدا رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال وددت ان الذی یقرأ خلف الامام فی فیہ جمرۃ [2]۔یعنی سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے کہ افاضل صحابہ و عشرہ مبشرہ و مقربانِ بارگاہ سے ہیں منقول ہے انھوں نے فرمایا میرا جی چاہتا ہے کہ امام کے پیچھے پڑھنے والے کے منہ میں انگارہ ہو۔

حدیث ۱۶: محمد ایضا اخبرنا داؤد بن قیس الفراء ثنا محمد بن عجلان ان عمر بن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال لیت فی فم الذی یقرأ خلف الامام حجرا[3]۔یعنی حضرت امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا کاش جوشخص امام کے پیچھے قرأت کرے اُسکے منہ میں پتھر ہو۔

فقیر کہتا ہے رجال اس حدیث کے بر شرط صحیح مسلم ہیں۔الحاصل ان احادیث صحیحہ و معتبرہ سے مذہب حنفیہ بحمد اﷲ ثابت ہوگیا اب باقی رہے تمسکات شافعیہ اُن میں عمدہ ترین دلائل جسے اُن کا مدار مذہب کہنا چاہئے حدیث صحیحین ہے یعنی لا صلٰوۃ الا بفاتحۃ الکتاب [4]کوئی نماز نہیں ہوتی بے فاتحہ کے۔ جواب اس حدیث سے چندطور پر ہے یہاں اسی قدر کافی کہ یہ حدیث تمھارے مفید نہ ہمارے مضر، ہم خود مانتے ہیں کہ کوئی نماز ذات رکوع سجود بے فاتحہ کے تمام نہیں امام کی ہو خواہ ماموم کی مگر مقتدی کے حق میں خود رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اُس کے لئے امام کی قرأت کافی اور امام کا پڑھنا بعینہٖ اس کا پڑھنا ہے۔ کما مرسابقًا(جیسا کہ پیچھے گزر چکا۔ت) پس خلافِ ارشاد حضور والا تم نے کہاں سے نکال لیا کہ مقتدی جب تك خود نہ پڑھے گا نماز اس کی بے فاتحہ رہے گی اور فاسد ہوجائے گی۔

دوسری دلیل:حدیث مسلم من صلی صلاۃ لم یقرأفیھا بام القراٰن فھی خداج


 

 



[1] نصب الرایۃ بحوالہ علل متنا ہیۃ من طریق دارقطنی کتاب الصلوٰۃ مکتبہ اسلامیہ ریاض ۲/ ۱۹، کنز العمال الباب الخامس قرأۃ الماموم مطبوعہ مکتبۃ التراث اسلامی بیروت ۸/ ۲۸۶

[2] مؤطاللامام محمد باب القرأۃ فی الصلوٰۃ خلف الامام مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ص۱۰۱

[3] مؤطاللامام محمد باب القرأۃ فی الصلوٰۃ خلف الامام مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ص ۱۰۲

[4] اتحاف السادۃ المتقین القراء مطبوعہ دارالفکر بیروت ۳/ ۴۸-۴۷

ف: بخاری جلد ۱ ص ۱۰۴ اور مسلم ج ۱ ص ۱۶۹ پر لاصلٰوۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب کے الفاظ ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن