دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مسئلہ نمبر ۴۵۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مقتدی کو امام کے پیچھے قرأت سورہ فاتحہ یااورکسی سورت کی جائز ہے یا نہیں ۔بینوا توجروا۔

الجواب:

مذہب حنفیہ دربارہ قرأت مقتدی عدم اباحت و کراہت تحریمیہ ہے۔ نماز سرّی میں روایت استحباب کہ حضرت امام محمد بن حسن شیبانی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی طرف نسبت کی گئی محض ضعیف

کما بسط المحقق علی الاطلاق فقیہ النفس مولٰنا کمال الملۃ والدین محمد رحمہ اﷲ تعالٰی کما قالہ فی الدرالمختار۔

جیسا کہ محقق علی الاطلاق فقیہ النفس مولٰنا کما ل الملۃ والدین محمد(ابن ہمام) رحمہ اﷲ تعالٰی نے اس پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ جیسا کہ دُرِمختار میں بیان کیاگیا ہے۔(ت)

خود تصانیفِ امام محمد میں جابجا عدم جواز مصرح آثار میں فرماتے ہیں یہی مذہب ہمارا مختار اور اسی پر عامہ حدیث و اخبار وارد ، اور فرمایا ایك جماعتِ صحابہ رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین قرأتِ مقتدی کو مفسدِ نماز کہتی ہے اور قوی الدلیلین پر عمل کرنے میں احتیاط ہے۔

مؤطا میں بہت آثار روایت فرمائے جن سے عدمِ جوازثابت قالہ الشیخ مولٰنا عبدالحق المحدث الدہلوی قدس اﷲ سرہ العزیز فی اللمعات ( یہ بات شیخ محقق حضرت مولانا عبدالحق دہلوی قدس اﷲ تعالٰی سرہ نے اشعۃ اللمعات میں کہی ہے۔ت) باایں ہمہ خلاف تصریحات امام ایك روایت مرجوجہ مجروحہ سے نماز سری میں جواز خواہ استحباب قرأت اُن کا مذہب ٹھہرانا اور فقہ حنفی میں اس کا وجود سمجھنا محض باطل و وہم عاطل ۔ہمارے علمائے مجتہدین بالاتفاق عدمِ جواز کے قائل ہیں اور یہی مذہب جمہور صحابہ و تابعین کا ہے حتّی کہ صاحب ہدایہ امام علامہ برہان الملۃ والدین مرغینانی رحمہ اﷲ تعالٰی نے دعوٰیِ اجماعِ صحابہ کیا ہے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔احادیث و آثار کہ اس باب میں وارد بیحد وشمار، یہاں خوفِ طوالتِ بیان بعض پر اقتصار:

حدیث ۱: صحیح مسلم شریف میں سیّدنا ابو موسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:اذ صلّیتم فاقیمواصفوفکم ثم لیؤمکم احدکم فاذاکبر فکبر واواذاقرأفانصتوا [1]۔یعنی جب تم نماز


 

 



[1] الصحیح المسلم باب التشہد فی الصلوٰۃ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۷۴

نوٹ: مسلم میں حدیث کے آخری الفاط ''واذااقراء فانصتوا'' اسی جگہ پر قتادہ اور ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالی عنہما کی حدیث میں ہیں۔نذیر احمد سعیدی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن