30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مخلصین لہ الدین ولوکرہ الکافرون لان المقدار المذکور من حیث التقریب دون التحدید قد یسع کل واحد من نحو ھذہ الازکار لعدم التفاوت الکثیرۃ بینھا [1]الخ |
طاقت دینا یہ اﷲ کی طاقت و قدرت میں ہے ہم اسکے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے نعمت و فضل اسی کے لئے ، ثناء جمیل اسی کی ہے، اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں ، خالص کرنے والے ہیں (اس کے لئے دین کو اگرچہ کافر اسے ناپسند کریں کیونکہ مقدار مذکور تقریبی اعتبار سے ہے نہ کہ تحدیدی اعتبار سے، اس مقدار میں ان اذکار میں سے ہر ایك پڑھا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے درمیان زیادہ تفاوت نہیں الخ(ت) |
اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ باب الذکر بعد الصلوٰۃ میں ہے:
|
با ید دانست آنست کہ تقدیم روایت منافی نیست بعدیتے راکہ درباب بعض ادعیہ و اذکار دراحادیث واقع شدہ است ، کہ بخواند بعد از نمازِفجر و مغرب دہ بار لا الٰہ الا اﷲ وحدہ لا شریك لہ لہ الملك ولہ الحمد وھو علٰی کل شیئ قدیر [2](مختصرًا) |
یہاں اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ تقدیم روایت بعدیت روایت کے منافی نہیں کیونکہ بعض دعاؤں اور اذکار کے بارے میں احادیث موجود ہیں ایك روایت میں ہے کہ نمازِ فجر اور مغرب کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے جائیں : اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں و ہ یکتا ہے ذات و صفات میں اسکا کوئی شریك نہیں ، سلطنت اسی کی ہے، حمد اسی کی ہے اور وہ ہر شے پرقادر ہے۔(مختصرًا)۔ (ت) |
یہاں سے ظاہر ہوا کہ آیۃ الکرسی یا فرض مغرب کے بعد دس۱۰ بار کلمہ توحید پڑھنا فصلِ قلیل ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ۴۵۱: ازشہر کہنہ محلہ روہیلہ ٹولہ مسئولہ مولوی رحیم اﷲ ۱۹ رجب المرجب ۱۳۳۶ھ
زید بعدہر نماز جماعت فریضہ قبل از مانگنے دُعا روز ایك مرتبہ کلمہ توحید روز بعد مانگنے دعا کلمہ طیبہ تین مرتبہ اور ایك مرتبہ کلمہ شہادت بآواز بلند بہ نیت مع حاضرین جماعت پڑھا کرتا ہے ۔یہ فعل اسکا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
جائز ہے مگر حاضرین کو ان کی خوشی پر رکھا جائے مجبور نہ کیا جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم
__________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع