دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بنام خدائیکہ جزا و ہیچکس سزائے پرستیدن نیست بخشائندہ مہربان خدایا پریشانی و غم از من دو رکن،

طرفہ تر آنکہ ایں ہوشمندان را از قول امام وقت و مجتہد العصر و صاحب الزمان خودشاں خبرے نیست تا بدرك احادیث و ادراك دلائل چہ رسد مولوی عبدالحی صاحب لکھنوی نہ ہمیں در ثبوت دعا بلکہ در اثبات رفع یدین از برائے دعا بعد از نماز فتوائے نوشت امام ایناں میاں نذیر حسین دہلوی کہ بر قولش ایمان آوردہ ائمہ دین خدا را بجوئے نشمر ند و فقہ و فقہارا دشنام دہند تصدیق و تائید اوکر حدثیے مجیب لکھنوی اوردہ بو حدیثے دگر ایں کس افزود، فتوی اینست۔ چہ می فرمایند علما ئے دین اندریں مسئلہ کہ رفع یدین در دُعا بعد نماز چنانکہ معمول ائمہ دیاراست ہر چند فقہا مستحسن می نو سند و احادیث در مطلق رفع یدین در دعا نیز وارد، دریں خصوص ہم حدیثے واردست یا نہ بینوا توجروا۔ھو المصوب دریں خصوص نیز حدیثے واردست حافظ ابوبکر احمد بن محمد بن اسحٰق ابن السنی درکتاب عمل الیوم واللیلہ مے نویسند، حدثنی احمد بن الحسن حدثنا ابو یعقوب اسحاق بن خالد بن یزید البالسی حدثنا عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن القرشی عن خصیف عن انس عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ، انہ قال مامن عبدبسط کفیہ فی دبر کل صلٰوۃ ثم یقول اللھم الھی والہ ابراہیم و اسحٰق و یعقوب والہ جبرئیل ومیکائیل و اسرافیل علیہم السلام اسئلك ان تستجیب

اور طرفہ تر یہ کہ ان عقلمندوں کو اپنے امام وقت اپنے دور اور زمانے کے مجتہد کی خبر تك نہیں چہ جائیکہ یہ
احادیث اور دلائل سے آگاہ ہوسکیں مولوی عبدالحی لکھنوی نے صرف ثبوتِ دعا ہی نہیں بلکہ نماز کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنے پر فتوٰی جاری کیا ان کے امام میاں نذیر حسین دہلوی (جن کے قول پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہ دینِ الہٰی کے ائمہ کو کسی شمار میں نہیں لاتا ،فقہ اور فقہا کو گالیاں دیتا ہے) انھوں نے فتوٰی میں مجیب لکھنوی کی حدیث لاکر لکھنوی کی تائید و تصدیق کی ہے دوسری حدیث کا اس نے خود اضافہ کیا ہے، وہ فتوٰی یہ ہے کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز کے بعد دعا کے لئے ہاتھ اُٹھا نا جس کا اس علاقے کے ائمہ میں معمول ہے کیسا ہے؟ اگر چہ فقہا نے اسے مستحسن لکھا اور مطلق ہاتھ اُٹھانے اور دعا میں روایات موجود ہیں کیا اس عمل خاص (رفع یدین ) پر بھی کوئی حدیث ہے؟ جواب عنایت کرو اجر پاؤ گے، وہی صواب کی توفیق دینے والا ہے ۔خاص اس بارے میں بھی حدیث موجود ہے۔ حافظ ابوبکر احمد بن محمد بن اسحٰق ابن السنی نے اپنی کتاب عمل الیوم واللیلہ میں لکھا ہے مجھے احمد بن حسن نے انھیں ابو یعقوب اسحاق بن خالد بن یزید البالسی نے انھیں عبدالعزیز بن عبدالرحمن القرشی نے خصیف سے انھوں نےحضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے بھی ہر نماز کے بعد دعاکیلئے ہاتھ پھیلائے اور عرض کیا اے اﷲ میرے معبود! اے ابراہیم ،اسحٰق،

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن