30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ نمبر ۴۴۶: ازملك بنگالہ ۱۹محرم الحرام ۱۳۱۱ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و بصلی علی رسولہ الکریم
|
علمائے دین و مفتیان شرع متین کی اس بارے میں کیا رائے ہے کہ بنگالہ کے علاقے میں ایك نیا گروہ پیدا ہوا ہے جنھیں جہادو کہا جاتا ہے یہ غیر مقلدین کی ایك شاخ ہی ہے لیکن چند امور میں ان سے آگے بڑھ گئے ایك یہ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد دُعا کرنا درست نہیں بلکہ بدعت ہے، یہ علمِ فقہ اور اصولِ فقہ وغیرہ کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ اسے برا بھلا کہتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کبھی دعا نہیں کی اگر قرآن شریف وصحاح ستہ کے حوالے سے اس مسئلہ کے استخراج پر دلائل فراہم فرمائیں تو بہت خوب ہوگا۔والسلام |
چہ می فرمایند علمائے دین و مفتیانِ شرح متین اندریں مسئلہ کہ درملك بنگالہ یك گروہِ نوپیدا شدہ کہ آں راجہاں دومی گویندوایشاں یك شاخ غیر مقلدین اند لیکن ازاں طائفہ درچندامور زائد اندیکے اینکہ می گویند کہ بعد نماز مناجات خواستین درست نیست بلکہ نسبت بدعتش می کنند علم فقہ و اصول وغیرہ ایں قوم تسلیم نمی کنند بلکہ دشنام می دہند وفحش ناسزامی گویندومی کہ سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم گاہے دعا نہ کردہ پس اگر ایشاں ازقرآن شریف و صحاح ستّہ استخراج مسائل کردہ فرستند نہایت خوب خواہد شد والسلام۔ |
الجواب:
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
|
اے اﷲ! حمد تیری ہے، اے عظیم! اپنے کریم نبی پر رحمتیں نازل فرما ان کی صاحبِ شرف آل و اصحاب اور دینِ قویم کے مجتہدین پر بھی ،آمین ۔ الحمد ﷲ اگر اس پر تفصیلی گفتگو کی جائے تو اﷲ تعالٰی کے فضل وکرم سے بات بڑی طویل ہوگی، بہرحال اس سلسلہ میں یہاں ایك آیت اور سات احادیث مع سند ذکر کی جائیں گی آیۃ اﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے : پس جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو اپنے ہی |
حمدالك اللھم یاعظیم صل علی نبیك الکریم واٰلہ وصحبہ اولی التکریم و مجتھدی دینہ القویم اٰمین الحمد ﷲسلسلہ سخن دراست و در فیض الہٰی باز خامہ اگر بتفصیل گراید ہماناں نامہ گرد آدردن باید لا جرم ایك آیت وہفت حدیث بسند ومی نماید آیہ قال اﷲ عزّوجل فَاِذَا فَرَغْتَ فَانۡصَبْ ۙ﴿۷﴾ وَ اِلٰی رَبِّکَ فَارْغَبْ ٪﴿۸﴾[1]۔ قول ا صح در تفسیر آیۃ کریمہ قول سلطان المفسرین بن عم صلی اﷲ علیہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع