دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مشرف نہیں ہوا مغموم ہوں امید کرتا ہوں کہ امر حق ظاہر کرنے میں توقف نہ فرمایئے گا اور بندہ کے استقامت و حسنِ خاتمہ کی واسطے بدرگاہِ خدا ہو جیے گا۔مسئلہ :پاک(جس کی طہارت میں قطع یقین حاصل ہوجائے جیسے نیا) جُو تا پہن کر کوئی سی نماز نوافل یا فرائض ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ فقہ و حدیث کے مطولات کا حوالہ دیں تو بہت خوب ہے۔

الجواب:

جنابِ من ! وعلیك السّلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔ اس سے پہلے کہ کاسگنج سے یہ سوال بصورتِ دیگر مرسل عباداﷲ خان کا آیا اور جواب دیا گیا اب اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر جُوتا بالکل غیر استعمالی ہو کہ صرف مسجد کے اندر پہنا جائے اور پنجہ اتنا سخت نہ ہو کہ سجدہ میں انگلیوں کا پیٹ زمین پر نہ بچھنے دے تو اس سے نماز میں کچھ حرج نہیں بلکہ بہتر ہے، اور یہی امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کی سنّت ہے کہ دو۲ جوتے رکھتے ایك راہ میں پہنتے اور جب کنارہ مسجد پر آتے اُسے اتارکر غیر استعمالی کو پہن لیتے اوراگر استعمالی ہوتو اُسے پہن کر مسجد میں جانا بے ادبی ہے اورغیر مسجد میں بھی نماز میں اتار دیا جائے اوراور اگر پنجہ اتنا سخت ہے کہ کسی انگلی کا پیٹ زمین پر نہ بچھنے دے گا تو نماز نہ ہو گی کما حققناہ فی فتاوٰنا(جیسا کہ اس کی تحقیق ہم نے اپنے فتاوی میں کی ہے۔ت) واﷲتعالٰی اعلم ۔

مسئلہ نمبر ۴۴۴:       از رام نگرضلع نینی تال عنایت اﷲ خان ڈپٹی پوسٹ ماسٹر                       ۲۶ ذیقعد ۱۳۱۲ھ

قبلہ و کعبہ دارین ودام ظلکم! کلمہ طیبہ شریف جب ورد کرکے پڑھا جائے تو اس میں کلمہ پر جب نام نامی حضور اقدس (صلعم)

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا آوے درود پڑھنا چاہئے یا ایك مرتبہ جبکہ جلسہ ختم کرے؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

جوابِ مسئلہ سے پہلے ایك بہت ضروری مسئلہ معلوم کیجئے سوال میں نامِ پاك حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ بجائے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم (صلعم) لکھا ہے ۔یہ جہالت آج کل بہت جلد بازوں میں رائج ہے۔ کوئی صلعم لکھتا ہے کوئی عم کوئی ص، اور یہ سب بیہودہ و مکروہ و سخت ناپسند وموجب محرومی شدید ہے اس سے بہت سخت احتراز چاہیئے اگر تحریر میں ہزار جگہ نامِ پاك حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم آئے ہر جگہ پورا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لکھا جائے ہرگز ہر گز کہیں صلعم وغیرہ نہ ہو علماء نے اس سے سخت ممانعت فرمائی ہے یہاں تك کہ بعض کتابوں میں تو بہت اشد حکم لکھ دیا ہے۔علامہ طحطاوی حاشیہ دُرمختار میں فرماتے ہیں:

ویکرہ الرمز بالصلٰوۃ والترضی بالکتابۃ بل یکتب ذلك کلہ بکمالہ وفی بعض المواضع

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جگہ (ص ) وغیرہ اور رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی جگہ (رض) لکھنا مکروہ ہے بلکہ اسے کامل طور پر

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن