دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

وانما تبع شیخہ وقد علمت مافیہ وکذا حدیث انس انما فیہ ابان متروك متروك وترك الراوی لایقضی بوضع الحدیث کما بینتہ فی الھاد الکاف فی حکم الضعاف واﷲ تعالٰی اعلم۔

مہدی بن مہمون کے بارے میں وہم ہوا ہے ، کیونکہ ابو نعیم کے نزدیك عیسٰی بن یونس اور دیلمی کے نزدیك سفیان بن زیاد دونوں نے عباس سے انھوں نے یزید سے انھوں نے میمون بن مہران سے روایت کیا ہے جیسا کہ گزر چکا اور میمون سے مراد ابو ایوب جزری الرقی ہے جو نہایت ثقہ اور فقیہ ہے اور مسلم اور چاروں سنن کے رواۃ میں سے ہے جیسا کہ حافظ نے یہ بات تقریب میں کہی ہے، بلا شبہ حافظ ابن حجر کی یہ گفتگو خاتم الحافظ سیوطی کی اس روایت کو الجامع الصغیر ( جس کے بارے میں انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ اس میں موضوع روایت ذکر نہیں کروں گا) میں نقل کرنے سے مانع نہیں رہا ان کے شاگرد رشید حافظ سخاوی کا قول کہ حدیث"انگوٹھی کے ساتھ نماز ستّر دوسری بغیر انگوٹھی والی نمازوں کے برابر ہے"۔ یہ موضوع ہے جیسا کہ ہمارے استادِ محترم نے فرمایا، اور اسی طرح وہ حدیث جس کو دیلمی نے حضرت ابن عمر کی حدیث سے مرفوعًاصلوٰۃ بعمامہ حدیث مذکور کے الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے، اور حضرت انس سے مرفوعًا حدیث کے الفاظ یہ ہیں:"عمامہ میں نماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے"اھ تو انہوں نے اسکے موضوع ہونے کی وجہ بیان نہیں کی صرف اپنے شیخ کے اتباع میں ایسا کہہ دیا ہے حالانکہ آپ اس کے محلِ نظر ہونے پر آگاہ ہوچکے۔اسی طرح حدیثِ انس میں صرف ابان راوی متروك ہے اور ایك راوی کا متروك ہونا حدیث کے موضوع ہونے کا فیصلہ نہیں دے سکتا۔یہ تفصیلی گفتگو میں نے"الہاد الکاف فی حکم الضعاف"میں کی ہے واﷲ تعالٰی اعلم ۔(ت)

جاہل اگر حدیث کو محض بہوائے نفس موضوع کہے واجب التعزیرہے اور کتب معتمدہ فقہیہ کو نہ ماننا جہالت و ضلالت اور اس حدیث کے بیان کرنے والے پر لعنت کا اطلاق خود اس کے لئے سخت آفت کہ بحکم احادیث صحیح جولعنت غیر مستحق پر کی جاتی ہے کرنے والے پر پلٹ آتی ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی اور مسلمانوں کے عمامے قصدًا اتروا دینا اور اسے ثواب نہ جاننا قریب ہے کہ ضروریاتِ دین کے انکار اور سنّتِ قطعیہ متواترہ کے استخفاف کی حد تك پہنچے ایسے شخص پر فرض ہے کہ اپنی ان حرکات سے توبہ کرے اور از سرنو کلمہ اسلام پڑھے اور اپنی عورت کےساتھ تجدید نکاح کرے،حدیث کہ جامع الرموز میں ہے، وہ حدیث بستم مذکور کے قریب قریب ہے اور تعدیہ بقصد تحدید نہ ہو تو اسی کی نقل بامعنی ۔یہ منیہ منیۃ المصلی نہیں بلکہ فخر الدین بدیع ابن ابی منصور عراقی استادزاہدی کی منیۃ الفقہا جس کی تلخیص قنیہ ہے واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۴۴۳:       ازکا سگنج محلہ ناتھو رام گلی چورامن مرسلہ محمد مصطفی                  ۲۶شعبان ۱۳۳۷ھ

عامل نبیل فاضل جلیل بمتابعۃ سیّد الانبیاء صاحب الکوثر والسلسبیل ، السّلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔ معروض خدمت ہے کہ قبل ا سکے ایك عریضہ دربارہ حصول فتوی مسئلہ ذیل روانہ کیا تھا جواب سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن